منی مارکیٹ میں سرمائے کی قلت،مرکزی بینک نے 324 ارب روپے فراہم کر دیئے

State Bank

State Bank

کراچی(جیوڈیسک)منی مارکیٹ سسٹم میں سرمائے کی قلت مرکزی بینک نے 324 ارب روپے فراہم کر کے دور کر دی۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق سرمائے کی فراہمی پاکستان انوسٹمنٹ بانڈز اور ٹریژی بلز خرید کر کی گئی۔

حکومتی پیپرز کی خریداری سات روز کے لئے نو اعشاریہ تین صفر فیصد سالانہ شرح سود پر کی گئی۔سرمایہ کاروں نے اوپن مارکیٹ آپریشن میں ریپو سیلز کے لئے مجموعی طور پر چار سو انتالیس ارب کی پیشکش فراہم کیں۔