کراچی: لی مارکیٹ میں فائرنگ، 1شخص ہلاک، 1زخمی

Karachi

Karachi

کراچی(جیو ڈیسک)کراچی میں لیاری کے علاقے لی مارکیٹ میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے لی مارکیٹ پر فائرنگ کردی جس کی زد میں آکر قریب ہی موجود دو افراد زخمی ہوگئے جنہیں سول اسپتال منتقل کیا گیا۔

تاہم زخمیوں میں سے ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا جس کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی۔