رواں سردیوں میں گیس لوڈ شیڈنگ گزشتہ برسوں سے کم ہے: حماد اظہر کا دعویٰ

Hamad Azhar

Hamad Azhar

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نے دعویٰ کیا ہے کہ اس سال سردیوں میں گیس کی لوڈشیڈنگ پچھلے برسوں سے کم ہے۔

حماد اظہر نے کہا کہ گیس کی قلت کا ایل این جی سے کوئی تعلق نہیں ہے، بیانیہ بنایا گیا کہ حکومت نے بروقت ایل این جی درآمد نہ کی اس لیے گیس کی قلت ہوئی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ورچوئل ایل این جی ٹرمینلز کے ذریعے پائپ لائن کے بغیر ایل این جی فراہم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ کوشش ہو گی 2023-24 تک روس کی مدد سے پاکستان اسٹریم گیس پائپ لائن مکمل ہو جائے۔