بغیر ڈرائیور کے چلنے والی گاڑی نمائش کیلئے پیش

F015 Car

F015 Car

برلن (جیوڈیسک) جرمن کمپنی مرسیڈیز بینز نے بغیر ڈرائیور کے چلنے والی ریڈار سینسرز سے آراستہ گاڑی نمائش کے لئے پیش کر دی ہے۔

کمپنی کے مطابق گاڑی مکمل طور پر خود کار ہے۔ گاڑی کے دروازوں میں ٹچ اسکرینیں لگی ہوئی ہیں۔

گاڑی اسٹیریو کیمروں، الٹرا ساؤنڈ اور ریڈار سینسرز سے آراستہ ہے۔ ٹریفک کے حوالے سے تمام تر معلومات سامنے لگے ہوئے شیشے پر دکھائی دیں گی۔