کارکن انقلاب مارچ کیلئے ایک ہفتے کا زادراہ ساتھ لے کر آئیں، ق لیگ

Pervaiz Elahi

Pervaiz Elahi

لاہور (جیوڈیسک) مسلم لیگ ق نے انقلاب مارچ کے لیے کارکنوں کو کم از کم ایک ہفتے کا زادراہ لانے کی ہدایت کر دی۔ مسلم لیگ ق نے یوم شہدا ء پر تمام کارکنان کو بھرپور تیاری کے ساتھ شریک ہونے کی ہدایت کی ہے۔

چودھری پرویز الہی نے لاہور میں پارٹی رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انقلاب مارچ اپنے جمہوری اور عوامی مقاصد حاصل کر کے رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ مارچ کے راستے میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔

حکمران بات جمہوریت کی کرتے ہیں لیکن رویے ان کے غیر جمہوری ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یوم ٓازادی کا سورج غیر جمہوری حکمرانوں سے نجات کی نوید دے گا۔