عمران خان کی انتخابی عمل پر تنقید غیر آئینی ہے، الیکشن کمیشن

Election Commission

Election Commission

اسلام آباد (جیوڈیسک) الیکشن کمیشن نے انتخابات پر تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی تنقید کو غیر آئینی قرار دے دیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ انتخابی عمل پر تنقید آئین کے آرٹیکل دو سو پچیس کی خلاف ورزی ہے۔

الیکشن کمیشن حکام نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل دو سو پچیس کے تحت انتخابات پر صرف الیکشن پٹیشن کے ذریعے ہی سوال اٹھایا جا سکتا ہے۔ عمران خان الیکشن پٹیشن سے ہٹ کر انتخابی عمل پر شکوک و شبہات پیدا کر رہے ہیں۔

ان کا یہ اقدام غیر آئینی ہے۔ الیکشن کمیشن حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کے استعفوں کی صورت میں ضمنی انتخابات کرائے جائیں گے۔