کارکن آج کے امتحان میں پاس ہوگئے تو نیا پاکستان بننے سے کوئی نہیں روک سکتا، عمران خان

Imran Khan

Imran Khan

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ کارکنوں آج امتحان کا دن ہے اگر تم پاس ہو گئے تو نیا پاکستان بننے سے کوئی نہیں روک سکتا۔

کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ضمیر کی آواز سننے والے آئی جی پنجاب آفتاب چیمہ کو مظاہرین پر تشدد نہ کرنے پر ہٹا دیا گیا ہے۔انھوں نے کہا کہ جو نیا آئی جی لگایا گیا ہے میں اس کا دنیا بھر میں پیچھا کروں گا اور اس کو نہیں چھوڑوں گا۔

اگر کچھ کرنا ہے تو پہلے مجھے گولی مارنا میں مرنے کے لیے تیار بیٹھا ہوں۔ انھوں نے کہا اگر ڈرانا ہے تو مجھے ڈرائو، حکمران اپنی کرسیاں بچانے کے لیے پولیس کا استعمال کر رہے ہیں۔

میں مر بھی جائوں گا تو اس آئی جی کو معاف نہیں کروں گا۔ میں کسی کھڈے میں نہیں چھپوں گا۔ وزیر اعظم نے تو لندن چلے جانا ہے آئی جی نے ادھر ہی رہنا ہے اور اس کو میں نہیں چھوڑوں گا۔