پی ڈبلیو ڈی ورکرز یونین ضلع بھمبر کا اپنے مطالبات کے حق اور مسائل کے حل کیلئے شدید گرمی میں احتجاجی مظاہرہ

بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پی ڈبلیو ڈی ورکرز یونین ضلع بھمبر کا اپنے مطالبات کے حق اور مسائل کے حل کیلئے شدید گرمی میں احتجاجی مظاہرہ احتجاجی مظاہرہ سماہنی چوک سے شروع ہوکر کشمیر پریس کلب سے ہوتا ہوا پی ڈبلیو ڈی کے پرانے دفتر پر اختتام پذیر ہو گیا احتجاجی مظاہرین اپنے مطالبات کی منظوری کیلئے نعرے بازی کرتے رہے اپنے حقوق کیلئے جدوجہد اور احتجاج جاری رکھیں گے۔

کشمیر پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے پی ڈبلیو ڈی ورکرز یونین کے مرکزی جنرل سیکرٹری قاضی توقیر احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم اکیس سال سے ٹائم سکیل اور مستقل تعیناتی اور دیگر مطالبات کیلئے مسلسل تگ و دو کررہے ہیں PWDکے علاوہ دیگر تما م محکمہ جات کے ملازمین کو ٹائم سکیل دے دیا گیا ہے جبکہ PWDکے ملازمین کو مسلسل نظرانداز کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ PWDورکرز یونین سالہاسال سے اپنے مسائل و مطالبات کے حل کیلئے آواز بلند کررہے ہیں لیکن بد قسمتی سے ہمارے مسائل اور مطالبات حکومتی ترجیحات میں شامل نہ ہیں صدر ریاست کے حکم پر بنائے جانے والی جائزہ کمیٹی نے ورک چارج ملازمین کو مستقل کرنے کیلئے ایک فارمولہ طے کیا تھا جس میں پہلے مرحلے میں 281دوسرے مرحلے میں610اور تیسرے مرحلے میں735ورک چارج ملازمین کو لینتھ آف سروس اور سینارٹی کی بنیاد پرمستقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

جسکی محکمہ مالیات بھی منظوری دے چکا ہے جبکہ ٹائم سکیل کی اجرائیگی کیلئے باضابطہ حکومتی منظوری اور عملدرآمد کے احکامات جاری ہو چکے ہیںمگر تاحا ل نوٹیفکیشن کے اجراء سے گریز کیا جارہا ہے انہوں نے کہاکہ اگر PWDکے ملازمین سکیل 1تا 16تک ٹائم سکیل جاری نہ کیا گیا تو ہم پانچ جون کو مظفرآباد میں بڑا احتجاجی مظاہرہ کرینگے اور دارلحکومت کی شاہراہوںپر دما دم مست قلندر ہو گا۔

PWDورکرز یونین کے سیکرٹری مالیات حافظ یاسر ایوب نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت ہمارے احتجاج کو سنجیدہ نہیں لے رہی اور سالہاسال سے ٹال مٹول سے کام لیا جا رہا ہے ہم نے بھی اپنے حق کیلئے جدوجہد کرنے کا عزم کررکھا ہے اور اس کیلئے آزادکشمیرکے تمام اضلاع میں احتجاجی مظاہرے کیے جارہے ہیں15مئی کو میرپور اورآج بھمبرمیں اور کل کوٹلی میں احتجاجی مظاہرہ ہوگا۔

جبکہ 23مئی کو پلندری ،27مئی کو حویلی ،28مئی کو باغ،29مئی کو راولاکوٹ ،30مئی کو ہٹیاں بالااور 5جون کو مظفرآبا د میں احتجاجی مظاہرہ ہو گااگر ان مظاہروں کے باوجود ٹائم سکیل کی اجرائیگی اور ورک چارج ملازمین کے مستقلی کے نوٹفکیشن جاری نہ کیے گئے تو نیا لائحہ عمل اختیار کرتے ہوئے طویل ہڑتالیں اور انتہائی اقدمات اٹھائے جائیں گے جسکی تمام تر ذمہ داری حکومت اور اعلیٰ بیوروکریسی پر ہو گی احتجاجی مظاہرے میں شدید ترین گرمی کے باوجود سینکڑوں ملازمین نے شرکت کی اور اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بازی کی۔