اضلاع کی خبریں 20.05.2013

مشرف قومی مجرم اور غدار ہے:سید منور حسن
لاہور(جی پی آئی)امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن نے سابق صدر پرویز مشرف کو جلاوطن کرنے کی خبر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشرف قومی مجرم اور غدار ہے جس نے ناصرف دو بار ملکی آئین توڑا بلکہ امریکی حکم پر پاکستان کو دہشت گردی کے نام پر مسلمانوں کے خلاف امریکی جنگ میں جھونک کر 47ہزار سے زائد معصوم شہریوں کے قتل عام میں براہ راست ملوث ہے اور ملک کو 100ارب ڈالر کا معاشی نقصان پہنچا کر سنگین بحرانوں سے دوچار کیا ۔ مشرف نے اکبر بگٹی اور جامعہ حفصہ کی معصوم طالبات کا بے رحمانہ قتل کیا۔ مشرف کو جلا وطن کرنا قومی مجرم کوفرار کراناہے ،جو باہر بیٹھ کر ملک دشمن عناصر اور امریکی سازشوں کی تکمیل کیلئے کام کرے گا۔ قوم مشرف کو جلا وطن کرنے کے فیصلے کی قطعا حمایت نہیںکرے گی ، مشرف نے ملک کی اعلیٰ ترین عدلیہ کی تذلیل کی اور چیف جسٹس آف پاکستان سمیت سپریم کورٹ کے معزز جج صاحبان کو بلا جوازقید میں رکھا۔ مشرف کے ساتھ وہی سلوک ہونا چاہئے جو دشمن کے ایجنٹ اور ملک کا آئین توڑنے والے کے ساتھ کیا جاتا ہے ۔مشرف کو آئین و قانون کے تحت سزا دینا قومی مطالبہ اور آئینی تقاضا ہے جس سے انحراف عدالت و قانون کے ساتھ سنگین مذاق ہوگا جس کا نتیجہ یہ ہوگاکہ آئین
کی پامالی مستقل وطیر ہ بن جائے گا، اور آئندہ کسی کو آئینی حدود کا پابند بنانا اور آئین کی خلاف ورزی پر سزا دیناممکن نہیں رہے گا۔سید منور حسن نے کہا کہ مشرف کے جرائم کی فہرست بہت طویل ہے لیکن اگر تمام جرائم سے چشم پوشی اور صرف نظر کرتے ہوئے اس کے صرف آئین کو توڑنے اور معزز عدلیہ کو قید کرکے دھمکیاں دینے اور ہراساں کرنے کے جرم کی سزا ضرور ملنی چاہئے ،انہوں نے کہا کہ مشرف نے دوبار آئین کو توڑا ،آئین پاکستان میں اس جرم کی سزا موت ہے اور چیف جسٹس سمیت پوری عدلیہ کو گھر بجھوانے اپنے غیر آئینی اور غیر قانونی احکامات نہ ماننے کی پاداش میں انہیں گھروں اور جیلوں میں نظر بند رکھنا آمریت کی بدترین مثال ہے، پوری قوم نے سڑکوں پر نکل کر مشرف کے ان آمرانہ اور جابرانہ اقدامات کی شدیدمذمت کی اور ملک میں ججز بحالی کی شاندار تحریک چلا کر پاکستان کو بے آئین سرزمین میں بدلنے کی سازشوں کا قلع قمع کردیا۔ انہوں نے کہاکہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ کسی نئے ”این آر او ”کے تحت ہی مشرف کو جلا وطن اور ملک بدر کرنے کے منصوبے بنائے جارہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی کا اصل محرک بھی مشرف ہے جس نے دہشت گردی کے خلاف نام نہاد امریکی جنگ میں امریکہ کا ساتھ دیکر محب وطن شہریوں کے قتل عام کا لائسنس دیا اور جگہ جگہ آرمی آپریشن کرکے اپنے لاکھوں شہریو ں کو بے گھر اور در بدر ہونے پر مجبور کیا ۔انہوں نے کہا کہ ہجرت پر مجبور کئے گئے لاکھوں خاندان آج بھی مختلف سڑکوں اور کھلی جگہوں پر خیمہ بستیوں میں انتہائی پریشانی کی زندگی گزار رہے ہیں جن کا کوئی پرسان حال نہیں ۔سید منور حسن نے کہا کہ نگران حکومت کیلئے ضروری ہے کہ وہ قومی مجرم کو فرار کرانے کی کوششوں سے الگ رہے اورملک کے خلاف ہونے والی کسی بھی سازش کاحصہ دار نہ بنے،انہوں نے مطالبہ کیا کہ نگران حکومت فوری طور پر پریس کانفرنس میں ایسے کسی بھی اقدام سے لا تعلقی کا اعلان کرے ۔مشرف کے خلاف سپریم کورٹ میں مختلف کیس زیر سماعت ہیں اب یہ عدلیہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ آئین کی بالا دستی کو یقینی بناتے ہوئے ایک ڈکٹیٹر کو قرار واقعی سزا دیے اور کسی آئینی سقم کے تحت اسے بچ نکلنے کا موقع نہ فراہم کرے ۔انہوں نے کہا کہ اگر مشرف ایک بار بچ کر نکل گیا تو پھر دوبارہ اسے عدالت کے کٹہرے تک لانا مشکل ہوجائے گا اور عوام یہ سمجھنے پر مجبور ہونگے کہ امریکہ ریمنڈ ڈیوس کی طرح اپنے وفادار غلام مشرف کو بھی بچا کر لے گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
علامہ عبدالخالق اسدی مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے دوبارہ سیکرٹری جنرل منتخب ہوگئے
لاہور( جی پی آئی)علامہ عبدالخالق اسدی کو مجلس وحدت مسلمین پنجاب کا دوبارہ سیکرٹری جنرل منتخب کر لیا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں لاہور کے صوبائی سیکریٹریٹ میں دو روزہ صوبائی کنونشن منعقد ہوا، جس میں 35 سے زائد اضلاع کے نمائندوں نے شرکت کی۔ کنونشن کے آخری روز نئے سیکرٹری جنرل کا انتخاب عمل میں لایا گیا، جس میں علامہ عبدالخالق اسدی، علامہ احمد اقبال رضوی اور علامہ اظہر کاظمی کے نام بطور امیدوار پیش کئے گئے۔ صوبہ بھر سے آئے ہوئے اضلاع اور صوبائی کابینہ پر مشتمل شوری نے کثرت رائے سے علامہ عبدالخالق اسدی کو آئندہ تین سال کیلئے دوبارہ سیکرٹری جنرل منتخب کیا۔ نئے سیکرٹری جنرل سے حلف مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے لیا۔ اس موقع پر فلک شگاف نعرے بھی بلند کئے گئے اور نئے سیکرٹری جنرل پر پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کی گئیں۔ علامہ عبدالخالق اسدی نے تمام اضلاع سے تعاون کی اپیل کی اور کہا کہ وہ کوشش کریں گے کہ پہلے سے مزید بہتر انداز میں کام کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
انتخابات میں فتح اور شکست کی اہمیت ہے:لیاقت بلوچ
لاہور (جی پی آئی)سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ انتخابات میں فتح اور شکست کی اہمیت ہے لیکن جماعت اسلامی دینی نظریاتی انقلابی اور عوام کی خدمت کرنے والی جماعت ہے ۔ نظریاتی کارکنان انتخاب ہارنے کے باوجود عزم و حوصلہ نہیں ہارتے جو اللہ کی رضا اور مخلوق خدا کی خدمت کا جذبہ رکھتے ہوں ان کے کام کی راہیں کشادہ رہتی ہیں اس لیے ان میں اپنی غلطیوں کے احساس سے حالات اور نتائج پر کچھ کارکنان میں اضطراب ضرورپیدا ہوا ہے لیکن مجموعی طور پر کارکنان مطمئن ہیں کہ انہوں نے وقت اور مال کا ایثار کیا۔ خواتین ، مرد ، نوجوان ، طلبہ اور علما نے بھر پور محنت کی ہے اور انہیں یقین ہے کہ ہم جس راستے پر چل رہے ہیں یہ ہی راستہ ٹھیک اوردنیا و آخرت کی کامیابی کا ذریعہ ہے ۔ کارکنان میں کوئی اضطراب ، بے چینی اور کسی نوعیت کی گھبراہٹ نہیں عوام کا فیصلہ قبول ہے۔ جیتنے والوں کو کامیابی مبارک ہو ہم انشاء اللہ عوام خدمت اور رابطہ بڑھائیں گے۔جماعت اسلامی کی تنظیم ، پولنگ اسٹیشن اور پولنگ بوتھ کی سطح پر منظم کریں گے اور عزم نو کے ساتھ عوامی خدمت کا فریضہ ادا کریں گے ۔جماعت اسلامی کے ارکان ، کارکنان ، خیر خواہوں کے بیٹوں ، بیٹیوں اور خواتین کو جماعت اسلامی کا فعال حصہ بنایا جائیگا۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے این اے 126 میں عزم نو ورکرز کنونشن اور این اے 126 کی سیاسی کورکمیٹی کے ممبران کے اعزاز میں عامر نثار خان کے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔لیاقت بلوچ نے کہاکہ پورے ملک میں انتخابات کے خلاف احتجاج کیا جارہاہے ۔ شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کے دعوئوں کا چہرہ داغ دار ہو گیاہے خصوصاً کراچی اور حیدر آباد میں گن پوائنٹ پر عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ مارا گیاہے ۔ انہوں نے کہاکہ این اے 250 کی ری پولنگ میں فوج اور سیکورٹی فورسز نے ذمہ داری نبھائی تو بھتہ خور ٹارگٹ کلرز میدان چھوڑ کر بھا گ گئے ۔ کراچی اور حیدرآباد میں ٹھپہ مینڈیٹ ، غنڈہ گردی اور گن پوائنٹ پر چوری شدہ انتخاب ختم کیا جائے اور تمام قومی اور صوبائی سیٹوں پر ری الیکشن کرایا جائے ۔ کراچی اور حیدرآباد میں مستحکم جمہوریت اور امن پورے ملک میں امن ، ترقی اور استحکام کا ذریعہ بنے گا وگرنہ حالات بد سے بدتر ہوتے جائیں گے ۔ لیاقت بلوچ نے کہاکہ وفاقی اور صوبائی نئی حکومتوں کے لیے بڑا چیلنج ہے کہ عوام کے جان ، مال اور عزت کا تحفظ کریں ، مہنگائی غربت ، بے روزگاری کا خاتمہ کریں اور بجلی کا بحران ختم کر کے زراعت ، صنعت اور تجارت کا پہیہ جاری کیا جائے ۔ کرپشن ، رشوت اور پرچی سفارش ملازمتوں کے لیے آسامیوں کی بند ربانٹ اور خریدو فروخت ختم کی جائے ۔ امریکہ غلامی سے نجات کے لیے تنہا حکومت نہیں ناکام پالیسیاں تبدیل کر کے پوری قوم کو معاشی خود انحصاری اور پرائی جنگ سے نجات پانے کے لیے یکسو ، یک جان اور یک آواز کیا جائے ۔ امریکی بھارتی اور مغربی ذہنی غلاموں سے قوم کی جان چھڑانا نئی حکومتوں کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہوگا ۔اس موقع پر امیر جماعت اسلامی لاہور میاں مقصود احمد ، عبدالحفیظ احمد ، ذکر اللہ مجاہد ، محمد انور گوندل ، شاہد اسلم ملک ، احمد سلمان بلوچ ، عامر نثار خان ، شیخ مقبول ناز ، محمود الاحد ، بزرگ رہنما ملک محمد اسلم اور شہزاد مسیح نے بھی خطاب کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جعلی ڈگری والے عزیرابوبکرکوNFMLسے نکالاجائے
لاہور (جی پی آئی) اصل ڈگری والے محکمے کے ملازمین کو جعلی ڈگری والے جی ایم عزیر ابوبکر سے نجات دلائی جائے۔ کرپٹ اورراشی آفیسر سے NFML کو پاک کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار نیشنل فرٹیلائزر کے سینکڑوں ملازمین نے گورنر ہائوس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سلمان خان نیازی اورکاشف ریاض ڈپٹی منیجر P&D نے کہا کہ NFML پورے پاکستان میں واحد ادارہ ہے جس نے پچھلے تین سالو ں میں اربوں روپے کھاد فروخت کرکے قومی خزانے میں جمع کروائے ہیں۔ نگران وزیرصنعت شہزاد احسن شیخ نے محکمے کے ملازمین کے لئے انعامی رقم مختص کی جو عزیر ابوبکر ہڑپ کرگیا۔ اس مظاہرے میں پورے پاکستان کے ملازمین کے نمائندے شریک تھے۔ انہوںنے کہاکہ ملازمین کو انصاف دیا جائے، جعلی ڈگری جی ایم کیسے بن سکتا ہے، مینجمنٹ کی ملی بھگت سے ترقی پانے والے کو محکمے کے ملازمین نہیں مانتے۔ محکمے سے ایسے راشی افسرو ں کو نکالا جائے اورکرپشن کا حساب لیا جائے۔ ملازمین کا کہنا تھا کہ صدر پاکستان، وزیراعظم اور چیف جسٹس آف پاکستان اداروں میں جعلی ڈگری ہولڈروں کی غیر قانونی تقرریوں کا نوٹس لیں۔ انہوںنے کہاکہ ہم نہیں چاہتے کہ اس وقت ملک میں کھاد کی ترسیل میں رکاوٹ پید اہو اگر ایسا ہوا تو چاول و کپاس کی فصل متاثرہونے کا خدشہ ہے اس لئے ہماری اعلیٰ حکام سے اپیل ہے کہ جعلی ڈگری ہولڈر عزیرابوبکر کو فوراً نکالا جائے اورکسی اصل ڈگری والے کو اس اہم پوسٹ پر تعینات کیا جائے۔ احتجاجی مظاہرے سے سید حماد بن حامد، سعد سیف اللہ، علی حیدر گوندل، عبداللہ وڑائچ سمیت NFML کے دیگر افسران نے بھی خطاب کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کراچی میں پولیس عوام کے جان ومال کو تحفظ دینے میںبُری طرح ناکام ہو چکی ہے:شفقت محمود
لاہور(جی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی و صوبائی عہدیداروں اور ممبران قومی و صوبائی اسمبلی شفقت محمود، میاں محمودالرشید، ڈاکٹر مراد راس، میاں اسلم اقبال، اعجاز چوہدری، یاسمین راشد، حامد خان ، احسن رشید، حامدزمان ،شبیرسیال ، منزہ حسن ، جمشید اقبال چیمہ،اشتیاق ملک،نوید احمداور عرفان احمد نے پی ٹی آئی صوبہ سندھ کی سینئرنائب صدر زہرہ شاہد حسین کے بعیمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچایا جائے ، رہنمائو ں نے کہاکہ کراچی میں پولیس عوام کے جان ومال کو تحفظ دینے میںبُری طرح ناکام ہو چکی ہے ۔ رہنمائوں نے زہرہ شاہد حسین کی پارٹی خدمات پران کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ۔ رہنمائوں نے مرحومہ کی مغفرت اور لواحقین کے لئے صبروجمیل کی دعاکی۔ رہنمائوں نے کہاکہ کراچی میں ایم کیوایم کی دہشت گردی اور غنڈہ گردی کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ زہرہ شاہد حسین کا قتل ایم کیو ایم اور اس کے قائد ذمہ دارہیں ۔ ایم کیو ایم کا مکروہ چہرہ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے کراچی کی عوام کو تحریک انصاف اس دہشت گرد ٹولے سے جلد نجات دلائے گی، انہوں نے کہاکہ زہرہ شاہد حسین کا خون رائیگاں نہیں جائے گا اورایم کیوایم ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے تحریک انصاف کے کارکنوں کے حوصلے پست نہیں ہو سکتے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دہشتگردی کے خلاف جنگ ہمارے گلے کی ہڈی بن چکی ہے:ڈاکٹر سید وسیم اختر
لاہور( جی پی آئی) جماعت اسلامی خواتین ونگ کی جانب سے اظہارتشکرکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پنجاب و نومنتخب رکن پنجاب اسمبلیڈاکٹروسیم اختر نے کہاہے کہ مسلم لیگ (ن) کی بننے والی حکومت امریکہ کی نام نہاد دہشت گردی کی نام نہاد جنگ جودراصل اسلام اور مسلمانوں کے خلاف ہے سے باہرنکلنے کااعلان کرے۔نام نہاد’ دہشت گردی کے خلاف جنگ ہمارے گلے کی ہڈی بن چکی ہے جس میں 60 ارب ڈالرسے زائدملکی معیشت کونقصان اٹھانا پڑا۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں رائج نظام غیرآئینی اورغیراسلامی ہے۔ آئین کی شق2 الف میں واضح طورپر درج ہے کہ ملک میں اللہ کی حاکمیت ہوگی اور افسوس کے ہمارے حکمرانوں نے ملک میں امریکہ کی حاکمیت قائم کی ہوئی ہے۔ انگریزی قانون کے مطابق فیصلے کئے جاتے ہیں۔ کرپشن نے ملک کابھٹہ بٹھا دیاہے نیب کے چیرمین کے مطابق ملک میں اربوں روپے کی کرپشن روزانہ ہورہی ہے۔ نومنتخب حکومت نے اگرمشرف اور زرداری کی پالیسیوں کوجاری رکھا تو اگلے الیکشن میں وہ عوام کی نفرت کاشکار بن سکتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ متحدہ قومی موومنٹ کی دھاندلی کے خلاف جماعت اسلامی ڈٹ گئی ہے۔دوبارہ انتخابات تک دھرنے دیے جائیں گے۔صوبائی الیکشن کمیشن آف سندھ کے دفترکے باہر مظاہروں میں ہزاروں مردو خواتین کی شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ کراچی کے عوام ایم کیو ایم کی ریاستی دہشت گردی سے تنگ آچکے ہیں۔ تقریب سے ضلعی ناظمہ ڈاکٹرثمینہ روحی نے خطاب کرتے ہوئے کیا کہ حالیہ الیکشن میں خواتین کی بڑی تعداد کاووٹ ڈالنا خوش آئندہ ۔ملک کی ترقی میں خواتین کے کردار کو نظراندازنہیں کیاجاسکتاہے۔ تقریب سے نائب ضلعی ناظمہ فرح اشفاق ناہید طارق عفت خورشید اورشاہدہ قاسم نے بھی خطاب کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نئے حکمرانوں کے پاس الہ دین کا چراغ نہیں تو خرید لیں ، آمنہ الفت
لاہور (جی پی آئی) ق لیگ شعبہ خواتین لاہورکی صدر سابق رکن صوبائی اسمبلی آمنہ الفت نے کہا ہے کہ نئے حکمرانوں کے پاس الہ دین کا چراغ نہیں ہے تو خرید لیں عوام کو مسائل کا فوری حل چاہئیے ، امید ہے نئے وزیر اعظم اپنی پہلی تقریر میں بجلی کی قیمتوں میں ہونے والے ” نگرانی ” اضافے اور لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا حکم دیں گے ، انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں خام تیل کی قیمتوں سے کہیں زیادہ ہیں ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بھی 5 روپے سے 10 روپے تک کم ہونی چاہئیں ، انہوں نے کہا کہ سیاست قومی خدمت کا موثر ذریعہ ہے ، پاکستان مسلم لیگ چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہٰی کی قیادت میں یہ سلسلہ پہلے سے بڑھ کر جاری و ساری رکھے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانا اور جرائم کا سدباب پولیس کی بنیادی ذمہ داری ہے: نگران وزیراعلیٰ
لاہور(جی پی آئی)نگران وزیراعلیٰ پنجاب نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانا اور جرائم کا سدباب پولیس کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کیلئے پولیس کو مزید مؤثر انداز میںفرائض سرانجام دینے چاہئیں۔ غیرملکی سرمایہ کاری اور ملک میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے بھی امن و امان کی صورتحال بہتر ہونا نہایت ضروری ہے۔ جدید ٹیکنالوجی استعمال میںلا کر جرائم میں کمی لائی جا سکتی ہے۔ وہ آج ایوان وزیراعلیٰ میںاعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں صوبائی وزیر داخلہ طارق پرویز، چیف سیکرٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی، انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب، سیکرٹریز داخلہ، خزانہ، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، پرنسپل سیکرٹری برائے وزیراعلیٰ اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ پنجاب حکومت کے مؤثر اقدامات کی بدولت عام انتخابات کے دوران سکیورٹی کی مجموعی صورتحال اطمینان بخش رہی اور صوبے کے عوام نے پرامن ماحول میں حق رائے دہی استعمال کیا۔ انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنے کیلئے پولیس کی استعدادکار میں اضافہ کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کئی ترقی یافتہ ممالک نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے جرائم پر قابو پایا ہے۔ سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کا مجوزہ پراجیکٹ طویل المدت منصوبہ بندی کا متقاضی ہے لیکن پولیس کو مرحلہ وار جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنے کی جانب آگے بڑھنا ہوگا۔ نگران وزیراعلیٰ نے پہلے سے نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی تعداد اور کارکردگی کے بارے میں رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرویلنس سسٹم کو بہتر بنا کر سماج دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو قبل از وقت ناکام بنانے میں مدد مل سکتی ہے۔ اجلاس کے دوران صوبے میں امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا جبکہ پنجاب کے 5 بڑے شہروں میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کے مجوزہ منصوبے کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پا کستان کو توڑنے کااحمقانہ خواب دیکھنے والے بھارتی ایجنٹ ہیں:مولانا مجاہد عبدالرسول خان
لاہور( جی پی آئی)پاکستان سنی تحریک کے ڈویژنل صدر مولانا مجاہد عبدالرسول خان نے کہا ہے کہ پا کستان کو توڑنے کااحمقانہ خواب دیکھنے والے بھارتی ایجنٹ ہیں۔الطاف حسین کے بیان پر ”آزاد ”عدلیہ،قانون نا فذ کرنے والے ادارے،میڈیا اور حکومت کی پر اسرار خاموشی سوالیہ نشان ہے۔ایم کیو ایم اور الطاف حسین کی شر انگیزی کا نو ٹس برطانیہ لے سکتا ہے تو پا کستا ن کیو ں نہیں؟ایم کیو ایم پر پا بندی اور الطاف حسین کو غدار قرار دیا جائے۔کراچی میں جاری ٹارگٹ کلنگ کا صرف زبانی کلامی نوٹس لینے سے حالات تبدیل نہیں ہو سکتے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے گزشتہ روزاہم اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پا کستان کی بنیا دوں میں کروڑں مسلمانوں کا لہو شامل ہے کسی کو غیر ملکی اشاروں پر کراچی میں گڑ بڑ پیدا کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔الطاف حسین کے بیان کے بعد صورت حال بہت واضع ہو چکی ہے کہ ایم کیو ایم اور دہشت گرد طالبان امریکہ اور بھارت کے ایجنٹ ہیں۔انہوں نے کہاکہ پونے 2کروڑ ووٹ لینے والے قوم کو بیوقوف بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔صرف 10گھنٹوں میں پو نے 2کروڑ ووٹ ڈالنے والوںکو شاید حساب کتاب یاد ہی نہیں رہا ۔آزاد الیکشن کمیشن کو ایم کیو ایم کی طرف سے ملنے والی دھمکی کے بعد صورت حال اور بھی زیادہ مختلف ہو گی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عدالت عالیہ کاخاتون کو زیادتی کے بعد قتل کئے جانے کے واقعہ کا نوٹس
لاہور (جی پی آئی)لاہور ہائی کورٹ نے شیرا کوٹ کے علاقہ میں خاتون کو زیادتی کے بعد گلا دبا کر قتل کئے جانے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور کو متعلقہ افراد کے خلاف وقوعہ کی غیر جانبدار اور شفاف کار وائی کرنے اور پولیس کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ مقامی اخبار میں شائع ہونے والی خبرکے مطابق شیراکوٹ کے علاقہ میں نامعلوم افراد نے خاتون کو مبینہ زیادتی کے بعد گلا دبا کر قتل کر دیا اور نعش بوری میں بند کر کے ایک پل کے نیچے پھینک دی۔ خاتون کی عمر 30 سے 35 سال کے درمیان ہے تا ہم اس کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔عدالت عالیہ لاہور کے کمپلینٹ سیل نے مذکورہ واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو واقعہ کی تفصیلی رپورٹ ایک ہفتے میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
11مئی کوعوامی طاقت سے اسمبلیوں میں بیٹھنے والے یاد رکھیں کہ عوام نے ان کو اپنی خدمت کے لئے ووٹ دیا : ا میر علی سولنگی
کراچی (جی پی آئی)سولنگی اتحاد کے چیرمین امیر علی سولنگی نے اکہا ہیکہ عوامی فیصلہ جن کے حق میں ہو ا وہ عوام کے زبانی کلامی نہیں بلکہ حقیقی خادم ہیں انکو ارباب اقتدار عوام نے بنایا ہے ان کی طاقت عوام ہے اور وہ عوامی طاقت سے ہی اس مقام تک پہنچے ہیں اب ان کی زمداری ہے کہ وہ اس میڈیٹ کو سمجھ کہ عوام کی امنگوں پہ پورا اتریں ورنہ ایسا نہ ہو کہ یہ عوام ہیان کی دشمن ہو جائے اور ان کو پھر سر چھپانے کا بھی موقع میسر نہ آئے ان حالات سے بچنے ک لئے ضروری ہے کہ وہ عوام کی صحیح معنوں میں خدمت کریں تاکہ دین و دنیا میں سرخرو ہو سکیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پہ حل کرنا ہی سے پاکستان کا مستقبل روشن ہو سکتا ہے ا میر علی پٹی والا
کراچی (جی پی آئی)محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے سربراہ امیر علی پٹی والے نے کہا ہیکہ موجودہ حکومت بری طرح کی آزمائش میں مبتلاء ہے ہم کچھ نہیںبول سکتے ان کو مبارک باد دیں یا انکو انکی زمداری کا بھی احساس دلوائیں لیکن ہم امید کرتے ہیں کہ ہماری مبارک باد کا مقصد ہی یہ ہو گا کہ ہم ان کو ان پہ عائد ہو نے والی زمداری سے ان کو آگاہ کررہے ہیںاور ارباب اقتدار اسکو بھی تسلیم کریں گے مگر اس کو بے حد سنجیدہ لینے کی ضرورت ہے اگر اس میں لعل و لیت سے کام لیا گیا تو یقینا یہ عوام اور ملک پاکستان کیک لئے بہت خطرناک ثابت ہو گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
31مئی بروزجمعةالمبارک کو انشاء اللہ پورے پاکستان میں یوم خطیب اعظم پاکستان منایا جائے مفتی مامون الرشید قادری
کراچی(جی پی آئی)پاکستان سنی لیگ کے سربراہ مفتی مامون الرشید قادری نے قادری ہاوس پرانا گولیمارمیں علماء و مشائخ سے پنجاب کے دورے سے واپسی پہ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سنی لیگ 31مئی بروزجمعةالمبارک کو خطیب اعظم پاکستان علامہ شفیع اوکاڑوی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے یوم خطیب اعظم پاکستان منائے گی اور اس موقع پہ خصوصی طور پہ چاروں صوبوں کو ذمداران کو ہدایت دی گئی ہیں کہ تمام ائمہ مساجد کو اس موضوع پہ خطاب کیلئے ذہنی طورپہ تیار کیا جائے کیونکہ علامہ اوکاڑوی نے اپنی تمام عمر دین کی سربلندی کے لئے صرف کی اور اس ہی مقصد کے لئے اپ نے کئی ممالک کے دورے بھی کئے آج ضرورت اس امر کی ہے کہ خطیب پاکستان کی خدمات کو وآنے والی نسلوں کو متعارف کرویا جا سکے بعد ازاںعلامہ ڈاکٹر ظہور احمد دانش سے انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج عرب و عجم میںشفیع اوکاڑوی علیہ الرحمہ کے نام کے نکارے بج رہے ہیں اور یہ وہ شخصیت ہیں کہ جن کواللہ تبارک و تعالی نے وہ مقبولیت عطا کی ہے کہ ہرمحرم میں ان کو ایک نئی حیات مل جاتی ہے اور آج بھی اسی سرور ہو لذت کے ساتھ آپ کے خطاب سنے جاتے ہیں جس طرح آپکی حیات مبارکہ میں سنے جاتے تھے لہذا تمام جماعتیں و تنظیمیں اس دن علامہ اوکاڑوی کا عرس منا کہ انکی خدمات کو خراج تحسین پیش کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مسلم لیگی حکومت ملکی ترقی اور خوشحالی کیلئے اہم اقدامات کرے گی :چوہدری محمود بشیر ورک
گوجرانوالہ (جی پی آئی)مسلم لیگی حکومت ملکی ترقی اور خوشحالی کیلئے اہم اقدامات کرے گی تاکہ عوام الناس کو ریلیف مل سکے۔ قوم نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اس پر پورا اترنے کی کوشش کرینگے۔ ان خیالات کا اظہار ممبر قومی اسمبلی چوہدری محمود بشیر ورک نے مسلم لیگی رہنما قیصر امین بٹ کی رہائش گاہ سوئی گیس روڈ میں اظہار تشکر کی تقریب سے خطاب کے دوران کہی۔ تقریب کی صدارت عدنان حمید چاند بٹ نے کی جبکہ مقررین میں ایم پی اے توفیق بٹ ‘ پیر عامر فرید ‘ محمد شعیب بٹ ‘ ولید بٹ ‘ پرواز لطیف وائیں ‘ میاں محمد اکرم سپرنٹنڈنٹ گوجرانوالہ بورڈ ‘ شیخ محمد سلیم ‘ محمد سعید حاتم ‘ گل فراز خاں ‘ کاشف امین بٹ کے علاوہ دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔ قیصر امین بٹ کی طرف سے معزز مہمانوں کے اعزاز میں پرتکلف دعوت کا اہتمام بھی کیا گیا۔ اس موقع پر محمود بشیر ورک اور توفیق احمد بٹ نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت عوامی مسائل حل کرے گی۔ محمود بشیر ورک نے قیصر امین بٹ کو یقین دہانی کروائی کہ اتفاق ٹائون میںگیس فراہم کی جائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مولانا عبد الغفار قمر کو مرکزی جمعیت اہلحدیث سٹی گوجرانوالہ کا ناظم اطلاعات مقرر کر دیا گیا
گوجرانوالہ(جی پی آئی)مرکزی جمعیت اہلحدیث سٹی کی ایک پریس ریلیز کے مطابق مرکزی جمعیت اہلحدیث سٹی کے امیر پروفیسر سعید کلیروی نے سرپرست سٹی مولانا محمد صادق عتیق،ناظم اعلیٰ سٹی حافظ عمران عریف اور دیگر علمائے کرام سے مشاورت کے بعد جماعت کے سینئر راہنما مولانا عبد الغفار قمر کو ناظم اطلاعات مقرر کردیا ہے۔ ان کی تقرری کا نوٹیفیکیشن انہیں جامع مسجد ربانی اہلحدیث شاہین آباد میں ایک پر وقار تقریب میں دیا گیا۔ اس موقع پرمولانا محمد صادق عتیق، مولانا عبد الشکور شیخوپوری، مولانا محمد ابرار ظہیر مولانا قاری عبد الرحیم ساجد، مولانا عبد العزیز ساجد اور دیگر بھی موجود تھے۔مولانا عبد الغفار قمر نے عہدہ سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عوام نے مسلم لیگ (ن) کو ملک کی سب سے بڑی جما عت کا مینڈیٹ دے دیا ہے :افتخار احمد چیمہ
وزیر آ باد (جی پی آئی) عوام نے مسلم لیگ (ن) کو ملک کی سب سے بڑی جما عت کا مینڈیٹ دے دیا ہے ۔پا کستان کی عوام نے اپنا ووٹ میا ں محمد نواز شریف کو دیکر ثا بت کر دیا ہے کہ ملک ان درپیش مسا ئل سے نواز شریف ہی نکا ل سکتے ہیں ۔وزیر آ باد کی با شعور عوام نے اپنے ووٹ کی طا قت سے ثا بت کر دیا ہے کہ تحصیل وزیر آ باد مسلم لیگ( ن) کا قلعہ ہے ۔ان خیا لا ت کا اظہا ر مسلم لیگ (ن) کے نو منتخب ایم این اے جسٹس (ر) افتخا ر احمد چیمہ نے اپنی رہا ئشگا ء کٹھور کلا ں میں مسلم لیگی وفد سے گفتو کر تے ہو ئے کیا۔وفد کی قیا دت ممتا ز قا نو ن دان و مسلم لیگی رہنما محسن عبا س سرا ء کر رہے تھے ۔افتخا ر چیمہ نے کہا کہ الیکشن 2013میں مسلم لیگ (ن) کی بھا ری اکثر یت سے کا میا بی پر عوام مسلم لیگ (ن) کی حکو مت سے بہت سی تو قعا ت وابستہ کئے ہو ئے ہیں مگر مسلم لیگ (ن) کو حکو مت سنبھا لتے ہی بہت مشکل چیلنجز کا سا منا کر نا پڑے گا ان چیلنجز سے نبر د آ زما ہو نے کے لئے حکو مت کے ساتھ ساتھ عوام کو بھی اپنا کردار ادا کر نا پڑے گا ۔وقت آ گیا ہے کہ کٹھن حا لا ت کا مقا بلہ جوا نمر دی سے کر تے ہو ئے آ نیوالی نسلو ں کے لئے ایک مضبوط اور خو شحا ل پا کستان کی بنیا د رکھی جا ئے ما ضی کو بھو ل کر اپنے بہتر مستقبل کے لئے اپنی سمت کا تعین کر کے آ گے بڑ ھنا ہو گا ۔مسلم لیگ (ن) کے قا ئد میا ں محمد نواز شریف پہلے پا کستانی حکمران ہیں جو تیسری با ر ملک کے وزیر اعظم منتخب ہو ں گے نواز شریف بلا شبہ بے پنا ء صلا حیتو ں کے ما لک اور عوام کے مقبو ل ترین لیڈر بن چکے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہسپتا لو ں کو ویران کر نا ہے تو کھیلو ں کے میدان آ باد کر نے ہو ں گے :محمد رفیق بھٹہ
وزیر آ باد (جی پی آئی) ہسپتا لو ں کو ویران کر نا ہے تو کھیلو ں کے میدان آ باد کر نے ہو ں گے جس کے لئے ہمیں نو جوان نسل کو کھیلو ں کے لئے میدان مہیا کر نا ہو ں گے اگر نو جوان نسل کو منشیا ت اور بے راہ روی سے محفو ظ رکھنا ہے تو انکی معا ونت کر نی ہو گی ۔ان خیا لا ت کا اظہا ر الشفا ء ویلفیئر سو سا ئٹی کر م آ باد کے زیر اہتما م آ ل پنجا ب کبڈ ی ٹورنا منٹ کے اختتا م پر ڈا ئریکٹر تا ج گا رڈن محمد رفیق بھٹہ نے کھلا ڑیو ں میں انعا ما ت تقسیم کر نے کے مو قع پر کیا ۔اس مو قع پر محمد را شد بھٹہ ،سا بق نا ظم میا ں محمد اقبا ل ،فروز وڑا ئچ ،پو لیس انسپکٹر نا صر امین ،چو ہدری غلا م مر تضیٰ ،نا صر نمبردار ،افتخا ر احمد بٹ ،لا لہ محمد خلیل ،خواجہ محمد شعیب ،محمد جا وید بھٹہ ،محمد لیا قت علی بھٹہ اور دیگر مہما نو ں نے بھی انعا ما ت تقسیم کئے ۔کبڈی میچ ٹور نا منٹ کا فا ئنل میچ سیا لکو ٹ کلب اور وزیر آ باد کلب کے در میا ں کھیلا گیا جو وزیر آ باد کلب نے تین پوا ئنٹس سے جیت لیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پا کستا ن کے اسلا می نظر یا تی کر دار کی حفا ظت اور اقا مت دین کے لئے جد و جہد جا ری رہے گی :محمد مشتاق بٹ
وزیر آ باد (جی پی آئی ) جما عت اسلا می کے رہنما و سا بق امیدوار صو با ئی اسمبلی حلقہ پی پی104محمد مشتاق بٹ نے کہا ہے کہ پا کستا ن کے اسلا می نظر یا تی کر دار کی حفا ظت اور اقا مت دین کے لئے جد و جہد جا ری رہے گی ۔جما عت اسلا می کا پا کستان کی عوام سے محبت اور خد مت کا تعلق ہے جو ہمیشہ قا ئم رہے گا ۔ہم اپنے اس فر یضہ کی ادا ئیگی کے لئے پو رے عز م و حو صلہ کے ساتھ میدا ن عمل میں ہیں اور ہما ری کو ششو ں میں کبھی کمی نہیں آ ئے گی ۔نو منتخب نما ئندو ں سے تو قع ہے کہ وہ وزیر آ باد کا ر ڈیا لو جی ہسپتا ل کی فو ری بحا لی سمیت تما م وعدو ں کو ایفا ء کر یں گے ۔وہ نظا م آ باد ،الہ آ باد ،ما ڈل کا لو نی ،محمد نگر ،بھٹی کے ،ریلوے کا لو نی ،محلہ شیرو اور لا لہ زار کا لو نی میں اجتما عا ت سے خطا ب کر رہے تھے ۔انہو ں نے کہا کہ جما عت اسلا می نے 40سال بعد انتخا بی نشا ن ترازو کے تحت الیکشن میں حصہ لیا ۔حکو متی تما م تر ہتھکنڈو ں کے با وجو د ہزارو ں افراد کا ہم پر اعتما د با عث اطمینا ن ہے ہم عوامی تو قعا ت پر پو را اترنے کی کو شش کر یں گے ۔انہو ں نے الزا م لگا یا کہ ہما رے اکثر پو لنگ ایجنٹو ں کو رزلٹ کی کاپیا ں نہیں دی گئیں اور ہما رے ہزارو ں ووٹ شیر کی گنتی میں ڈا ل کر انہیں رزلٹ دیا گیاہے ۔اس سلسلہ میں ہم نے دو با رہ گنتی کے لئے رجو ع کیا ہے ۔محمد مشتاق بٹ نے کہا کہ ہما ری سیا ست خو ف خدا رکھنے والی قیا دت لا نے کے لئے ہے فتح و شکست سے بے نیا ز ہو کر عوام کی خد مت کا قر ض ادا کر نے کی کو شش کر تے رہیں گے ۔انہو ں نے کہا کہ قبضہ گرو پ اور کر پشن ما فیا ء کے خلا ف جدو جہد جا ری رہے گی اس سلسلہ میں مسلم لیگ (ن) سمیت ہر جما عت سے اچھے افراد کو ساتھ ملا کر جد وجہد کی جا ئے گی تا کہ عوام کے حقوق و وسا ئل کا تحفظ کیا جا سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پا کستان میں سر ما یہ دارانہ نظا م اور ون فیملی گو ر نمنٹ کا قیا م عمل میں لا یا جا رہا ہے:حامد ناصر چٹھہ
وزیر آ باد (جی پی آئی) پا کستان میں سر ما یہ دارانہ نظا م اور ون فیملی گو ر نمنٹ کا قیا م عمل میں لا یا جا رہا ہے ۔جسمیں رو سا ء امرا ء اپنی دو لت کے ڈبل شا ہ ہو ں گے ۔یہ با ت مسلم لیگ (جو نیجو ) کے رہنما اور حا مد نا صر چٹھہ کے معتمد سا تھی عبد الکریم بٹ نے ایک بیا ن میں کہی ۔انہو ں نے کہا کہ الیکشن تو مشکو ک ہو چکے ہیں تا ہم میا ں برادرا ن چند ما ہ ہی چل سکیں گے کیو نکہ محا ذ آرا ئی انکی جبلت میں ہے ۔انہو ں نے کہا کہ امر یکہ اور بھا رت کی با لا دستی تسلیم کر لینے کے بعد میا ں برادران اپنے آ پ کو مسلم لیگی نہ کہلوا ئیں تو بہتر ہے کیو نکہ بھا رت ہما را ازلی دشمن ہے جس نے ہما را ایک با زو بھی کیا ٹ رکھا ہے ۔عبد الکریم بٹ نے کہا کہ ملک میں سر ما یہ دارو ں کا دور آ گیا ہے جبکہ بجلی کے نر خ میں فی یو نٹ 5.82اضا فہ میا ں برادران کا پہلا تحفہ ہے ۔انہو ں نے کہا کہ تعمیر و تر قی کے نا م پر غر با ء کا خا تمہ کیا جا تا ہے اور حکمران اپنی تجو ریا ں بھر تے جا رہے ہیں اور سر ما یہ ملک سے با ہر جا رہا ہے ۔انہو ں نے کہا کہ صو بہ پنجا ب کی جا ٹ برادری کو غور و فکر کر نا چا ہئے کیو نکہ صنعتکا ر اور سر ما یہ دار انکی میرا ث پر قبضہ گرو پ بن کر مسلط ہو رہے ہیں ۔انہو ں نے کہا کہ ان دو بھا ئیو ں اور انکے رشتہ دارو ں کے سوا سب سیا ست دان نا اہل ہیں ۔انہو ں نے کہا کہ لا ہور میں سعد رفیق اور سیا لکو ٹ میں خوا جہ آ صف کو دھا ندلی سے کا میا ب کرا نے کے ساتھ ساتھ حلقہ این اے 101میں حا مد نا صر چٹھہ کے بیٹے محمد احمد چٹھہ کو بھی دھا ندلی سے ہرا یا گیا اور اپنا چو ب برادار کا میا ب کرا یا۔