ڈنگہ کی خبریں 20.05.2013

ڈنگہ :چوہدری وحید اکرم آف ہالینڈ نے گذشتہ ورز مسلم لیگ ن کی حالیہ انتخابات میں کامیابی کے بعد دوستوں میں مٹھائی تقسیم کی
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)صدر پاکستان مسلم لیگ ن ہالینڈ ،چیئر مین پاک نیدر لینڈ فرینڈ شپ ایسوسی ایشن،معروف زمیندار چوہدری وحید اکرم آف ہالینڈ نے گذشتہ ورز مسلم لیگ ن کی حالیہ انتخابات میں کامیابی کے بعد دوستوں میں مٹھائی تقسیم کی جبکہ ان کے ہمراہ محمد نفیس خان،راجہ فاروق حیدر ممبر اوورسیز ایڈوائزری کونسل حکومت پاکستان،پرویز ایوب،میاں خالد حسین،پیر طاہر اقرار شاہ،خواجہ خورشیداحمد،چوہدری نصر،سید ایم انصر زیدی،ماسٹر ایم انور کاش،راجہ اسحاق نواز،جاوید ایوب،سلیم ایم سہگل،جمیل احمد شیروانی،ڈاکٹر اصغرمحمود چوہدری و دیگر شامل ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : حلقہ کے عوام کے لیے چوبیس گھنٹے دروازے کھلے ہیں ،چوہدری جعفر اقبال ایم این اے
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)نومنتخب ایم این اے چوہدری جعفر اقبال نے اپنے بیان میں کہا کہ حلقہ کے عوام کے لیے چوبیس گھنٹے دروازے کھلے ہیں مخالفین کی تمام تر سازشیں ناکام ہوگئیں اپنے حلقہ کے عوام کیلئے سب سے پہلا تحفہ دانش سکول کی شکل میں دیں گیاانہوں نے کہا کہ انشاء اللہ آپ کے مسائل میری اولین ترجیحات میں شامل ہیں ہم الیکشن میں کئے وعدوں سے مکرتے نہیں انشاء اللہ الیکشن کے دوران کئے گئے تمام وعدوں کو عملی جامہ پہنانے کیلئے سر گر م رہوں گا آپ لوگوں کی دعائوں اور کوششوں سے آج اللہ نے مجھے عزت بخشی ہے آپ کی محبتوں کو فراموش نہیں کرونگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : کراچی میں تحریک انصاف کی خاتون رہنما زہرہ شاہد کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہیں،میاں افضل حیات
ڈنگہ (محمدبلال احمد بٹ)سابق امیدوار حلقہ این اے106،مرکزی راہنما پاکستان تحریک انصاف میاں افضل حیات نے اپنے بیان میں کہا کہ کراچی میں تحریک انصاف کی خاتون رہنما زہرہ شاہد کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ ، بھتہ خوری ، قبضہ مافیا کی براہ راست ذمہ دار ایم کیو ایم ہے۔برداشت کی سیاست کو فروغ دے کر جمہوری روایات کو مستحکم کرناوقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔کراچی میں امن لانے کے لیے قومی اسمبلی کے ایک حلقہ میں محدود ری پولنگ نہیں کراچی اور حیدر آباد میں ری الیکشن کروانا ہوں گے ۔ الیکشن کمیشن صرف NA-250 میں انتخابات کرا کر کراچی کے باقی حلقوں سے جان نہیں چھڑا سکتا۔ جن جن حلقوں میں دھاندلی اور ٹھپہ گردی کی شکایات ہیں وہاں پر جب تک دوبارہ پولنگ نہیں ہوگی کراچی کی عوام چین سے نہیں بیٹھے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : ریکارڈ دھاندلی کر نے والوں کا احتساب عوام ضرور کر ئے گی اور پاکستان میں حقیقی معنوں میں تبدیلی کا سفر شر وع ہو چُکا ہے،چوہدری شرافت حسین ایڈووکیٹ
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)امیدوار حلقہ پی پی113راہنما پاکستان تحریک انصاف چوہدری شرافت حسین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ریکارڈ دھاندلی کر نے والوں کا احتساب عوام ضرور کر ئے گی اور پاکستان میں حقیقی معنوں میں تبدیلی کا سفر شر وع ہو چُکا ہے پاکستان تحر یک کے انصاف کے کارکنا ن نے ہار نہیں مانی بلکے اُن کے حوصلے مزید بلند ہو ئے ہیں عوام نے ریکارڈ مینڈیٹ پاکستان تحر یک انصاف کو دیا ہے جس کے شکر گُزار ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اب حقیقی اُپوزیشن ہو گی جو کچھ لو کچھ دو کی سیاست نہیں کر ینگے بلکے نظام کو تبدیلی کی طرف لیکر جائینگے انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف کے قائد عمران خان نے جو کچھ کیا پاکستان میں کر پٹ اور خاندانی نظام کو تبدیل کر نے کے لئے کیا مگر کر اچی میں پاکستان تحریک انصاف سندھ کی سینئر نائب صدرکو قتل کروادیا گیا یہ اُن عناصر نے کر وایا ہے جو تحر یک انصاف سے خوف زدہ تھے مگر تحر یک انصاف نے اپنے حوصلہ بلند رکھے ہو ئے ہیں اور کارکنا یکجان اور متحد ہیں اور ہر مشکل دور کا سامنا کر ینگے انہو ں نے کہا کہ پاکستان میں تبدیلی کے لئے تحریک انصاف کو جتنی بھی قر بانیاں دینی پڑی وہ دینگے مگر کر پشن اور دہشت گر دوں کا ساتھ کسی صورت نہیں دینگے کیو نکہ عمران خان ہی واحد لیڈر ہیں جو پاکستان میں تبدیلی کی کرن ہیں اور نظام کی تبدیلی تحریک انصاف ہی لیکر آئے گی آئندہ کا وقت عوام کے سامنے ہو گا پھر فیصلے ہو نگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : حلقہ کے 35 ہزارسے زائد عوام کا یہ پیار اور اعتماد ہی ہے کہ جس کی وجہ سے آج ہمارے اعتماد میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے،چوہدری اعجاز احمد رنیاں
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ ) پاکستان مسلم لیگ ق حلقہ پی پی 113 کے امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری اعجاز احمد رنیاں نے گزشتہ روز اپنے ڈیرہ ڈنگہ پر حلقہ بھر سے آئی ہوئی اہم سماجی و سیاسی شخصیات سے ملاقاتوں کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ الیکشن میں حلقہ بھر کی عوام نے ہمیں جن محبتوں اور اعتماد سے نوازا ہے اس کی مثال نہیں ملتی ۔ حلقہ کے 35 ہزارسے زائد عوام کا یہ پیار اور اعتماد ہی ہے کہ جس کی وجہ سے آج ہمارے اعتماد میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے اور ہم اپنے حلقہ کی عوام کے لیے پہلے سے زیادہ پر عزم ہیں جبکہ ہمارے مخالفین جیت کے باوجود مایوس دکھائی دے رہے ہیں کیونکہ حلقہ کے عوام کی اکثریت نے ان کی طرز سیاست کو مسترد کر دیا ہے ۔ اور حلقہ بھر کے عوام کا یہ اعلان بغاوت ان کی راتوں کی نیندیں حرام کرنے کے لیے کافی ہے ۔ ہمارے دروازے چوبیس گھنٹے اپنے حلقہ کی عوام کے لیے کھلے ہیں اور ڈیرہ ڈنگہ پر ہم دونوں بھائی مستقل ڈنگہ اور حلقہ کی عوام سے رابطہ اور خدمت کے لیے مصروفِ عمل رہیں، گزشتہ الیکشن کی ناکامی سے ہمارے حوصلے قطعاً پست نہیں ہوئے بلکہ ہم میں اپنے عوام کی خدمت کے جذبہ میں مزید جوش پیدا ہوا ہے ۔ اہلیان ڈنگہ اور حلقہ کی عوام کا پیار ہمارا قیمتی سرمایہ ہے اور ہم اس کی ہر قیمت پر حفاظت کریں گے اور فرداًفرداً پورے حلقہ میں جا کر ان لوگوں کا شکریہ ادا کریں گے جنہوں نے ہم پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ہمارا مان بڑھایا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : موضع چک پنڈی کے رئیس اعظم معروف سماجی شخصیت چوہدری محمد عارف کھٹانہ آف امریکہ نے چھٹی بار نو منتخب ایم پی اے میاں طارق محمود کے اعزاز میں کھٹانہ ہائوس میں گرینڈ عشائیہ دیا
ڈنگہ ( محمد بلال احمد بٹ ) موضع چک پنڈی کے رئیس اعظم معروف سماجی شخصیت چوہدری محمد عارف کھٹانہ آف امریکہ نے چھٹی بار نو منتخب ایم پی اے میاں طارق محمود کے اعزاز میں کھٹانہ ہائوس میں گرینڈ عشائیہ دیا ۔ اس پر وقار عشائیہ کی تقریب میں جس میں نمایاں اہم شخصیات میں ڈی ایس پی ٹریفک پولیس میاں سہیل فاضل ، میاں امجد محمود ڈنگہ ، میاں اسد محمود ڈنگہ ، چوہدری عبدالستار کھٹانہ ، چوہدری جعفر ایڈووکیٹ رنیاں چوہدری ریاض ایڈووکیٹ رنیاں ، چوہدری وقار گجر سب انسپکٹر دلانوالہ چوکی ، چوہدری اقبال چکوڑی ، چوہدری مظہر ٹبی چاند ، سیٹھ عبدالرشید گجرات ، چوہدری نوشیرواں اختر کوٹلہ قاسم خاں ، مرزا ادریس بھلیسرانوالہ ، حاجی محمد انور حاجی محمد ، انصر شاہ چک پنڈی ، چوہدری مہدی خا ں کھٹانہ ، نبیل عباس کھٹانہ ، سید خاور حسین شاہ تکیہ مردان شاہ ، چوہدری اقبال دیتوال ، چوہدری شکیب عامر مچھیانہ ، چوہدری ولائیت چیچی ، ڈاکٹر عظیم اللہ چیچی ، ماسٹر محمد اشرف ، اقبال چیچی ، ماسٹر ولائیت ٹھیکریا ، چوہدری فضل الہیٰ ، چوہدری مہدی خاں چک پنڈی ، چوہدری مظہر کھٹانہ ، چوہدری نوا ز کھٹانہ ، چوہدری رضوان اسلم کھٹانہ ، چوہدری اعجاز وڑائچ ، چوہدری غلام رسول ، ارسلان کھٹانہ ، بائو مظفر ، چوہدری آفتاب احمد ، چوہدری ضیاء اللہ گھمن ، چوہدری شاہ جہان بابر مچھیانہ ، سمیت ہزاروں افراد نے عشائیہ کی تقریب میں بھرپور شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : موضع چک پنڈی کے رئیس اعظم معروف سماجی شخصیت چوہدری محمد عارف کھٹانہ آف امریکہ کا میاں طارق محمود ایم پی اے کے اعزاز میں گرینڈ عشائیہ
ڈنگہ ( محمد بلال احمد بٹ ) موضع چک پنڈی کے رئیس اعظم معروف سماجی شخصیت چوہدری محمد عارف کھٹانہ آف امریکہ ، چوہدری مہدی خاں ، چوہدری عبدالستار کھٹانہ ، چوہدری نواز کھٹانہ ، رضوان اسلم کھٹانہ ، ارسلان کھٹانہ نے ایم پی اے میاں طارق محمود اور میاں امجد محمود ڈنگہ چک پنڈی آمد پر گھوڑا ڈانس ، بینڈ باجوں آتش بازی اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور مالا پہنائی اور عزت و احترام کے ساتھ پنڈال میں لا یا گیا ۔ اس استقبالیہ تقریب میں چوہدری فیصل گجر ، خان نواز ، مرزا اویس جرا ل ، میاں اسد محمود ڈنگہ ، چوہدری عبدالستار کھٹانہ ، چوہدری جعفر ایڈووکیٹ رنیاں چوہدری ریاض ایڈووکیٹ رنیاں ، چوہدری وقار گجر سب انسپکٹر دلانوالہ چوکی ، چوہدری اقبال چکوڑی ، چوہدری مظہر ٹبی چاند ، سیٹھ عبدالرشید گجرات ، چوہدری نوشیرواں اختر کوٹلہ قاسم خاں ، مرزا ادریس بھلیسرانوالہ ، حاجی محمد انور حاجی محمد ، انصر شاہ چک پنڈی ، چوہدری مہدی خا ں کھٹانہ ، نبیل عباس کھٹانہ ، سید خاور حسین شاہ تکیہ مردان شاہ ، چوہدری اقبال دیتوال ، چوہدری شکیب عامر مچھیانہ ، چوہدری ولائیت چیچی ، ڈاکٹر عظیم اللہ چیچی ، ماسٹر محمد اشرف ، اقبال چیچی ، ماسٹر ولائیت ٹھیکریا ، چوہدری فضل الہیٰ ، چوہدری مہدی خاں چک پنڈی ، چوہدری مظہر کھٹانہ ، چوہدری نوا ز کھٹانہ ، چوہدری رضوان اسلم کھٹانہ ، چوہدری اعجاز وڑائچ ، چوہدری غلام رسول ، ارسلان کھٹانہ ، بائو مظفر ، چوہدری آفتاب احمد ، چوہدری ضیاء اللہ گھمن ، چوہدری شاہ جہان بابر مچھیانہ میں موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ: میاں طارق محمود ، میاں امجد محمود نے مجھے جو ذمہ داری سونپی تھی وہ میں نے بڑے احسن طریقہ سے سر انجام دی ہے،چوہدری محمد عارف کھٹانہ
ڈنگہ ( محمدبلال احمد بٹ ) موضع چک پنڈی کے رئیس اعظم معروف سماجی شخصیت چوہدری محمد عارف کھٹانہ نے ایم پی اے میاں طارق محمود کے اعزاز میں عشائیہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میاں طارق محمود ، میاں امجد محمود نے مجھے جو ذمہ داری سونپی تھی وہ میں نے بڑے احسن طریقہ سے سر انجام دی ہے ۔ حلقہ کی عوام نے مجھ پر اعتماد کر کے میاں طارق محمود کو کامیاب کروایا ہے میں ان کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں ۔ ہم امید کرتے ہیں کہ میاں طارق محمود پہلے سے زیادہ حلقہ پی پی 113 کی غیور عوام کے نجی مسائل حل کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے اور تعمیر و ترقی کا پہیہ ہمیشہ چلتا رہے گا ۔ مسلم لیگ ن کی حکومت میں انشاء اللہ تعالیٰ میاں نواز شریف ، میاں شہباز شریف مہنگائی پر کنٹرول کریں گے اور ملک کی باگ دوڑ سنبھالنے میں اپنا اہم کردار ادا کریں گے جس سے ہر شخص خوشحال ہو گا اور پاکستان مزید ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا ۔ ہم میاں طارق محمود سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ خدمتِ خلق کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے اور ہر شخص کو عز ت و احترام سے پیش آکر ایم پی اے ہونے کا ثبوت دیں گے ۔ حلقہ کی عوام نے جو میاں طارق محمود سے امیدیں وابستہ رکھیں ہیں ۔ انشاء اللہ تعالیٰ وہ ان کے معیار پر اتریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : میاں برادران کی قیادت میں پاکستان اب ضرور ترقی کرے گا ۔ مہنگائی اور لوڈشیڈنگ پر کنٹرول ہو گا ،میاں طارق محمود ایم پی اے
ڈنگہ ( محمد بلال احمد بٹ ) موضع چک پنڈی کے رئیس اعظم معروف سماجی شخصیت چوہدری محمد عارف کھٹانہ کی طرف سے کیے گئے عشائیہ کی تقریب سے ایم پی اے میا ں طارق محمود نے کھٹانہ ہائوس میں بہت بڑے اکٹھ میں اپنے خطاب میں کہا کہ سب سے پہلے میں چوہدری محمد عارف کھٹانہ اور چک پنڈی ، دالی بانٹھ ، مچھیانہ ، حاجی محمد کونسل اور حلقہ پی پی 113 کی غیور عوام کا بے حد مشکور ہوں جنہوں نے دن رات ایک کرکے مجھ کو کامیاب کروایا ۔ آپ بھائیوں نے مجھ کو پنجاب کی تاریخ میں چھٹی بار ایم پی اے منتخب کروا کر مجھ پر اور ن لیگ پر اعتماد ظاہر کیا ہے ۔ اور میں انشاء اللہ عوام کی امیدوں کے مطابق پورا اتروں گا ۔ میاں برادران کی قیادت میں پاکستان اب ضرور ترقی کرے گا ۔ مہنگائی اور لوڈشیڈنگ پر کنٹرول ہو گا ۔ ہم سب نے مل کر پاکستان کی عزت و وقار کے لیے ایک مٹھی ہو کر چلنا ہے جبکہ قوم نے سوچ لیا ہے تو انشاء اللہ تعالیٰ ملک پاکستان وہ ترقی کرے گا کہ دوسرے ممالک میں پاکستان کا نام پہلے نمبر پر آئے گا ۔ جن لوگوں کو شک تھا وہ اپنے تمام شکوک اپنے دلوں سے نکال دیں ، میں انشاء اللہ تعالیٰ ہر ووٹر کی تہہ دل سے عزت کرتا ہوں ، سیاست کے میدان میں میں نے آج تک کبھی کسی سے زیادتی نہیں کی اور نہ ہی آئندہ کبھی ایسا کرنے کا سوچا ۔ عرصہ 25 سال سے عوام کی خدمت میں مصروف ہوں اور یہی ہما را مشن ہے اور مقصد بھی ، میری اولاد بھی میرے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ہر وہ کام کریں گے جس میں حلقہ کی بہتری ہو ۔ میری زبان سے نکلا ہر لفظ جس میں شرافت اور صداقت ہے ۔ ہمارے خون میں ہر شخص کو وفا کی خوشبو ملے گی ، انہوں نے مزید کہا کہ چوہدری محمد عارف کھٹانہ اور تمام بھائیوں کا انتہائی شکر گزار ہوں کہ جنہوں نے میرا والہانہ استقبال کرکے تاریخ رقم کر دی ۔ میں ان کا یہ استقبال پیار اور محبت مدتوں یاد رکھوں گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات : لوڈ شیڈنگ ملک کا انتہائی سنگین مسئلہ ہے جس سے نمٹنے کے پوری قوم کو ذمہ داری کا مظاہر ہ کرنا ہو گا،آصف بلال لودھی ڈی سی او گجرات
گجرات(محمد بلال احمد بٹ)ڈی سی او آصف بلا ل لودھی نے کہا ہے کہ لوڈ شیڈنگ ملک کا انتہائی سنگین مسئلہ ہے جس سے نمٹنے کے پوری قوم کو ذمہ داری کا مظاہر ہ کرنا ہو گا۔ گیپکو حکام بھی اس صورتحال میں شیڈول کے مطابق لوڈ شیڈنگ کریں اور بجلی کی بندش کے اوقات بارے میڈیا کے ذریعے عوام الناس کو آگا ہ کیا جائے۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیاجس میں اے ڈی سی /ڈی او سی شجاع قطب بھٹی،صدر گجرات چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری عدنان مکی، صدر مرکز ی انجمن تاجراں جاوید بٹ اسسٹنٹ کمشنر ز فیاض موہل، ذوالفقار باگڑی،ای ڈی او ایجوکیشن ایا ز طارق، ایس ای گجرات محمد شبیر طور، ایکئسن احسان الہی، سماجی راہنما خادم علی خادم، میڈم نگہت ، پی ایس او ندیم بٹ ، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر سید وقار حسین اور دیگر افسران و تاجر نمائندوں نے شرکت کی۔ ڈی سی او نے کہا کہ مشکل وقت قوموں کی زندگی میں ایک امتحان ہوتا ہے لیکن ہمیں ایک دوسرے کا ساتھ دے کر اس مشکل وقت سے سرخرو ہونا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آئندہ چند روز میں لو ڈشیڈنگ کے حوالے سے صورتحال میں بہتری کی توقع ہے نئی منتخب حکومت بھی جلد کام شروع کر نے جا رہی ہے جس کی ترجیحات میں لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ سرفہرست ہے۔انہوں نے کہا کہ نے اس امید کا اظہار کیا کہ گجرات کے عوام اس نازک مرحلے میں پر امن رہیں گے اور قومی املا ک کو نقصان پہنچانے یا توڑ پھوڑ سے گریز کریں گے۔انہوں نے بتایا کہ ضلع گجرات میں حکومتی ہدایات کے مطابق سرکاری دفاتر میں ایئر کنڈیشنرز کا استعما ل نہیں کیا جارہے ۔ انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر ز کو ہدایت کی کہ وہ گیپکو سے رابطے میں رہیں اور یقینی بنائیں کہ جن اوقات میں بجلی ہو تما م واٹر پمپ چالو رہیں تاکہ عوام کو پانی کا مسئلہ نہ ہو۔ اس کے علاوہ میڈیا کی مدد سے عوام الناس کو لوڈ شیڈنگ شیڈول سے آگاہ رکھیں۔انہوں نے گیپکو حکام کو ہدایت کی کہ دفاتر میں قائم مراکز شکایات اور کنٹرول سنٹرز کے نمبر چوبیس گھنٹے چالو رکھے جائیں اور یقینی بنا یا جائے کہ ہر کا ل کا مناسب انداز میں جواب دیا جائے۔اس موقع پر صدر چیمبر آف کامرس عدنان مکی نے مطالبہ کیا کہ گیپکو جتنا ٹائم دن میں بجلی دینا چاہتا ہے وہ مسلسل ہو تاکہ انڈسٹری کا پہیہ چل سکے۔ صدر مرکز ی انجمن تاجراں جاوید بٹ نے کہا کہ تاجر ملک کی بہتری کے لئے حکومت سے مکمل تعاون کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ اعلی حکام کو زمینی حقائق بارے آگاہ کر ے ۔ اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے ایکئسن گیپکو احسان الہی نے بتایا کہ موجودہ حالات میں گیپکو ہر دو گھنٹے بعد ایک گھنٹے کے لئے صارفین کو بجلی فراہم کر رہا ہے جبکہ انڈسٹری کو تین گھنٹے مسلسل بجلی فراہم کی جاتی ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ وفاقی حکومت اس معاملہ کو نہایت سنجیدگی سے لے رہی ہے اور توقع ہے کہ جلد حالات مزید بہتر ہو جائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : رواں سال پاکستان کی تین اہم شخصیات اپنے عہدوں سے سکبدوش ہو جائیں گی
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)رواں سال پاکستان کی تین اہم شخصیات اپنے عہدوں سے سکبدوش ہو جائیں گی جبکہ گیارہ مئی کے عام انتخابات میں کامیابی کے بعد نواز شریف وزیراعظم ہونگے،دلچسپ بات یہ ہے کہ 1999ء میں اقتدار سے ہٹائے جانے کے بعد اس سال میاں نواز شریف ایک بار پھر اپنی حکومت کو مضبوط کر لیں گے،کیونکہ اس سال ملک کے تین اہم اور طاقتور ترین عہدوں پر براجمان شخصیات آئینی طور پر مدت پوری کر کے سکبدوش ہو جائیں گی،ریٹائر ہونے والوں میں پہلا نام صدر مملکت آصف علی زرداری کا ہے جن کے عہدے کی معیاد ستمبر2013ء میں ختم ہو رہی ہے،ان کے بعد پاک فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی کی باری ہے جو نومبر2013ء میںریٹائرڈ ہو جایں گے جبکہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری 11دسمبر کو ریٹائر ہو جائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : حلقہ این اے106 کے راہنما سید فیض الحسن شاہ بیلجیئم پہنچنے پر پاکستانی کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات نے پرجوش انداز میں خوش آمدید کیا
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)حلقہ این اے106 کے راہنما سید فیض الحسن شاہ بیلجیئم پہنچنے پر پاکستانی کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات نے پرجوش انداز میں خوش آمدید کیاعلاوہ ازیں چوہان فیملی کی طرف سے ہوٹل میں ایک پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں سمند ر پار پاکستانیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور سادات خاندان کے ساتھ وفا کا رشتہ نبھانے کا عہد کیا،ہوٹل پہنچنے پر چوہدری بابر عرفان ،شاہد چوہان،امین چوہان،ثاقب چوہان،ناصر چوہان،پرویز چوہان نے معزز مہمان کا استقبال کیا اور سید فیض الحسن شا ہ نے کمیونٹی سے خطاب کیا انٹرنیشنل میڈیا کے نمائندگان بھی موجود تھے اور ٹائم آف لندن کوخصوصی انٹرویو بھی دیا بیلجیئم میں مقیم پاکستانی عوام کاجوش و خروش دیکھ کر سادات خاندان سے انکی بے لوث اور والہانہ محبت و عقیدت کا اظہار کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : چوہدری جعفر اقبال اور میاں طارق محمود کا ایک ہی شہر سے منتخب ہونا بہت بڑا اعزاز ہے،شیخ رضوان خلیل
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)فیصل ہوٹل کے ایم ڈی شیخ رضوان خلیل نے کہا ہے کہ حلقہ این اے106 سے چوہدری جعفر اقبال اور حلقہ پی پی113سے میاں طارق محمود کی کامیابی حلقہ کی کامیابی ہے دونوں نومنتخب نمائندگان حلقہ کے عوام کیلئے ضروری ہیں کیونکہ ان کے دل میں حلقہ کے عوام کا دکھ درد ہے اور دونوں ملک و حلقہ کے مسائل کوبخوبی حل کریںگے انہوں نے کہا ہے کہ چوہدری جعفر اقبال اور میاں طارق محمود کا ایک ہی شہر سے منتخب ہونا بہت بڑا اعزاز ہے اور حلقہ میںتعمیر و ترقی کا نیا باب رقم کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : چوہدری جعفر اقبال اور میاں طارق محمود کو منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہیں،ظہیر عباس
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ظہیر میڈیکل سٹور کے ایم ڈی ظہیر عباس نے چوہدری جعفر اقبال اور میاں طارق محمود کو منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ڈنگہ کی خوش قسمتی ہے کہ انہیں نیک اور اچھے مخلص وفادار لیڈر ملے ہم امید کرتے ہیں کہ نومنتخب چوہدری جعفر اقبال ایم این اے اور میاں طارق محمود ایم پی اے حلقہ کی تعمیر وترقی میں مثبت کردار ادا کریں گے اور حلقہ کے تمام مسائل کو حل کرنے میں بھر پور کوششیں کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : ملک بھر کی طرح ڈنگہ میں بجلی کا بحران سنگین صورتحال اختیار کر گیاہے
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ملک بھر کی طرح ڈنگہ میں بجلی کا بحران سنگین صورتحال اختیار کر گیاہے، شارٹ فال چھ ہزار میگا واٹ سے بھی تجاوز کر گیا ہے جس کی وجہ سے ملک بھر میں بجلی کا طویل بریک ڈائون جاری ہے،گذشتہ روز مسلسل لوڈشیڈنگ سے پانی کی بھی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے،جس کے باعث عوام کا جینا محال ہو گیا ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال رواں سال کی بلند ترین ترین سطح پر پہنچ گیا ہے بجلی کی پیداوار نو ہزار 565میگا واٹ جبکہ طلب پندرہ ہزار سات سو میگا واٹ ہے،اس طرح مجموعی قلت6200میگا واٹ ہے،پنجاب بھر میں بے قابو لوڈشیڈنگ سے صورتحال خراب ہے صنعتیں بند جبکہ عدالتی امور بھی ٹھپ ہو چکے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : مرکز اور پنجاب میں وزارتوں کے لیے دوڑ شروع
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)مرکز اور پنجاب میں وزارتوں کے لیے دوڑ شروع،گجرات کے نومنتخب اراکین اسمبلی بھی وزیر اور مشیر بننے کے لئے متحرک،چوہدری جعفر اقبال،حاجی عمران ظفر،نوابزادہ حیدر مہدی،میاں طارق محمودکو وزیر یا مشیر بنایا جاسکتا ہے،وفاق اور پنجاب میں ن لیگ کی حکومتیں بننے کے پیش نظر ن لیگ کے کامیاب ہونے والے ایم این ایز اور ایم پی ایز نے نئی حکومتوں میں وزارتوں کے حصول کے لیے دوڑ دھوپ شروع کر دی ہے،گوجرانوالہ ڈویثرن سے تین یا چار نومنتخب اراکین اسمبلی کو وزارتیںدی جا سکتی ہیں،جن میں خواجہ آصف ،خرم دستگیر و دیگر شامل ہیں جنہیں وزیر یا مشیر بنایا جا سکتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : لوڈشیڈنگ ڈنگہ میں چور جنریٹر شاپ کا صفایا کر گئے
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)لوڈشیڈنگ ڈنگہ میں چور جنریٹر شاپ کا صفایا کر گئے،ڈنگہ میں سرفراز احمد کی دکان کے تالے تور کر چار جنریٹر ز دو پیٹر انجن او رموٹریں چوری کرلی گئیں،تھانہ ڈنگہ پولیس نے سرفراز کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا،ضلع بھر میں چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہوا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی ڈنگہ شہر میں مکھیوں اور مچھروں کی بہتات ہو چکی ہے،حاجی محمد اقبال منج
۔ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ممتاز سماجی شخصیت حاجی محمد اقبال منج نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی ڈنگہ شہر میں مکھیوں اور مچھروں کی بہتات ہو چکی ہے،گھنٹوں لوڈشیڈنگ کی وجہ سے مکھیوں اور مچھروں سے بچائو کسی طور ممکن نہیں رہا ہے،جس کی وجہ سے اہلیان ڈنگہ شہر اور بالخصوص معصوم بچے طرح طرح کی بیماریوں کا شکار ہوگئے ہیںلیکن ارباب اختیار اس سنجیدہ عوامی مسئلے کی طرف توجہ نہیں دے رہے ہیں، جس کی وجہ سے مہنگائی ،لوڈشیڈنگ اور غربت کی چکی میں پسی ہوئی عوام کو اپنی اور اپنی اہل خانہ کی صحت کے لیے ہزاروں روپے علاج معالجے کی مد میں خرچ کرنا پڑ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ارباب اختیار نوٹس لیتے ہوئے مسئلے کا حل نکالیں تاکہ عوام کو پریشانی سے بچایا جا سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : اسد علی ایڈیشنل اینڈ سیشن جج کھاریاں تعینات ہو گئے
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)اسد علی ایڈیشنل اینڈ سیشن جج کھاریاں تعینات ہو گئے جبکہ ان کے پیش رو راجہ علی ذوالقرنین کو تبدیل کر دیا گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : حلقہ کے 35ہزارسے زائدافراد کا ہم پر اعتماد کرنا یہ ثابت کرتا ہے کہ حلقہ کے عوام حقیقی معنوں میں تبدیلی چاہتے ہیں،چوہدری اعجاز رنیاں
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 113چوہدری اعجاز احمد رنیاں نے اپنے ڈیرہ ڈنگہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم الیکشن ہارے ہیں حوصلے نہیں،حلقہ کے غیور عوام نے ہزاروں کی تعداد میں ایم پی اے کے خلاف عدم اعتماد کا اظہار کر کے یہ ثابت کر دیا کہ آج بھی وہ ایم پی اے کی استحصالی سیاست کو ناپسند کرتے ہیں مجموعی طور پر مقامی ایم پی اے نے جتنے ووٹ حاصل کئے کہیں زیادہ ووٹ ان کی مخالفت میں پڑے،فرق صرف اتنا رہا کہ ان کی مخالفت کے ووٹ تقسیم ہو گئے جس کی وجہ سے انہیں کامیابی ملی،پہلی دفعہ الیکشن لڑنے کے باوجود حلقہ کے 35ہزارسے زائدافراد کا ہم پر اعتماد کرنا یہ ثابت کرتا ہے کہ حلقہ کے عوام حقیقی معنوں میں تبدیلی چاہتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : تھانہ ڈنگہ پولیس کے ایس آئی طارق محمود نے اطلاع ملنے پر زیر دفعہ302کے اشتہاری عمران اعظم کی گرفتاری کے لئے باگڑیانوالہ میںچھاپہ مارا
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)تھانہ ڈنگہ پولیس کے ایس آئی طارق محمود نے اطلاع ملنے پر زیر دفعہ302کے اشتہاری عمران اعظم کی گرفتاری کے لئے باگڑیانوالہ میںچھاپہ مارا،جبکہ اس دوران اشتہاری مجرم عمران اعظم فرار ہونے میں کامیاب ہو
گیا،بعد ازاں ڈنگہ پولیس نے اشتہار ی ملزم عمران اعظم کے والد محمد اعظم سکنہ باگڑیانوالہ کو اشتہاری کو پناہ دینے کے جرم میں زیر دفعہ216کے تحت مقدمہ درج کر کے گرفتار کرلیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ کے گائوں پنجن شہانہ میں ڈیرہ سے لاکھوں روپے مالیتی مویشی کھول لئے گئے
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ڈنگہ کے گائوں پنجن شہانہ میں ڈیرہ سے لاکھوں روپے مالیتی مویشی کھول لئے گئے،مقدمہ درج،تھانہ ڈنگہ کے علاقہ موضع پنجن شہانہ میں محمد صالح کے ڈیرہ سے تین قیمتی بھینسیں کھول کر چوری کر لی گئیں،تھانہ ڈنگہ پولیس نے محمد صالح کی رپورٹ پر نامزد ملزمان عبدالرحمن،محمد اقبال وغیرہ کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : وزڈم ہائوس چنن کے زیر اہتمام سالانہ کتاب میلا20تا22مئی2013ء بروز سوموار منگل اور بدھ سے بیسٹمنٹ وزڈم ہائوس مسجد میں منعقد ہو رہا ہے
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)وزڈم ہائوس چنن کے زیر اہتمام سالانہ کتاب میلا20تا22مئی2013ء بروز سوموار منگل اور بدھ سے بیسٹمنٹ وزڈم ہائوس مسجد میں منعقد ہو رہا ہے،کتاب میلے کے اوقات طالب علموں کیلئے صبح8تا1بجے دوپہر اور فیملز کے لئے سہ پہر تین بجے سے سات بجے شام ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : چوہدری جعفر اقبال کو ایم این اے اور میاں طارق محمود کو ایم پی اے منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہیں،عامر شہزاد بھٹہ
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ینگ الیون کرکٹ کلب ڈنگہ کے کیپٹن عامر شہزاد بھٹہ نے ڈنگہ شہر کے سپوت چوہدری جعفر اقبال کو ایم این اے اور میاں طارق محمود کو ایم پی اے منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ دونوں لیڈران حلقہ کے عوام کی بہترخدمت کریں گے اور اس کی تعمیر و ترقی میں اپنا اہم رول ادا کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : آصف پرویز بسوی نے چوہدری جعفر اقبال کو ایم این اے منتخب ہونے پر ان کے ڈیرہ پر جا کر مبارکباد دی
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)سابق کونسلر و انجینئر آصف پرویز بسوی نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ چوہدری جعفر اقبال کو ایم این اے منتخب ہونے پر ان کے ڈیرہ پر جا کر مبارکباد دی جس پر جعفر اقبال نے شکریہ ادا کیا۔
ڈنگہ :گیارہ مئی کو ہونے والے عام انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی اسکی اتحادی جماعت مسلم لیگ ق کے تین وزراء کو ضلع گجرات میں شکست کا سامنا کرنا پڑا
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)گیارہ مئی کو ہونے والے عام انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی اسکی اتحادی جماعت مسلم لیگ ق کے تین وزراء کو ضلع گجرات میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہارنے والوں میں سابق وفاقی وزیر پانی و بجلی چوہدری احمد مختار، حلقہ این اے105،سابق وفاقی وزیر سمندر پار چوہدری وجاہت حسین حلقہ این اے104،سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری قمر زمان کائرہ حلقہ این اے106میں شکست کھا گئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : پرویز مشرف کو نواز شریف کے وزارت عظمیٰ کے حلف اٹھانے سے پہلے ملک سے فرار کرا دیا جائے گا،برطانوی اخبار ڈیلی ٹیلی گراف
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)برطانوی اخبار ڈیلی ٹیلی گراف نے دعویٰ کیا ہے کہ پرویز مشرف کو نواز شریف کے وزارت عظمیٰ کے حلف اٹھانے سے پہلے ملک سے فرار کرا دیا جائے گا،اسلام آباد میں ٹیلی گراف کے بیوروچیفRob Crilly کے مطابق مشرف علاج کے بہانے دبئی جائیں گے اور پھر واپس نہیں آئیں گے،ان سے پہلے کہ کوئی محسوس کرے کچھ ہورہا ہے مشرف ملک سے جا چکے ہوں گے جو بھی ہو گا خالص پاکستانی طریقے سے ہوگا۔