لاہور : معروف قانونی و سماجی ادارے”کلاس”کی ڈپٹی نیشنل ڈائریکٹر ایگا کینی نے رائے ونڈ کے علاقے میں مسیحی مزدور گھرانے پر بھٹہ مالک کے بیہمانہ تشدد کی پرزور مذمت کی ہے۔
نیشنل ڈائریکٹر ایم اے جوزف فرانسس سے بات چیت کے دوران انہیں بتایا گیا کہ پیسوں کے لین دین کے معاملے میں کس طرح مزدور مردوں اور خواتین پر تشدد کیا گیا اور بعد میں ان کے خلاف مقامی پولیس کو بھی جھوٹے مقدمے کے اندراج کی درخواست دی گئی تاکہ وہ ان کے خلاف کوئی کارروائی نہ کروا سکیں۔
مسیحی خاندان ڈر وخوف سے اپنے مال مویشی وسامان چھوڑ کر کلاس آفس میں دادرسی وانصاف کے لے پہنچ گیا۔ جہاں انہوں نے جوزف فرانسس کو بتایا کہ ہمارے بچوں کوبھی پڑھنے نہیں دیاجاتا۔ایگا کینی نے کہا کہ یہ ملکی قوانین کے ساتھ ساتھ انسانی بنیادی حقوق کی بھی خلاف ورزی ہے جس پرسخت نوٹس لیا جانا چاہیے۔