دنیا کے کئی ملکوں کا سفر کرکے دیوہیکل بطخ چین پہنچ گئی

Giant Duck

Giant Duck

شنگھائی (جیوڈیسک) دنیا کے کئی شہروں کا سفر کرنے والی ربر کی بطخ چین کے شہر شنگھائی پہنچ گئی۔ امریکا، تھائی لینڈ اور دیگرکئی ملکوں سے ہوتے ہوئے ربر کی یہ دیوہیکل بطخ شنگھائی کے سینچری پارک پہنچ گئی ہے۔

جہاں اسے دیکھنے کیلئے 70 ہزار سے زائد افراد پہنچ گئے۔ اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کی آمد کے بعد حفاظتی اقدامات کیلئے انتظامیہ نے ایمرجنسی نافذ کر دی۔ ڈچ آرٹسٹ کی بنائی ہوئی یہ بطخ ایک ماہ تک یہاں رہے گی۔