ٹی 20 ورلڈ کپ؛ ہالینڈ کی نیوزی لینڈ کے خلاف بیٹنگ جاری

Holland

Holland

چٹاگانگ (جیوڈیسک) ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے میچ میں نیوزی لینڈ نے ہالینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جس کے بعد ہالینڈ کی بیٹنگ جاری ہے۔ ٹاس جیتنے کے بعد نیوزی لینڈ کے کپتان برینڈن میک کولم نے کہا کہ پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ پچ کو مدنظر رکھ کر کیا کیونکہ پچ پہلے بولنگ کے لئے سازگار ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج کے میچ کے لئے ٹم ساؤتھی کی جگہ کولن منرو کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ ٹرینٹ بولٹ اور جمی نیشیم بھی آج کے میچ میں شامل ہوں گے۔