دنیا بھرمیں ہمارے ڈرامے اورموسیقی کی مثال دی جاتی ہے ، سجاد علی

Sajjad Ali

Sajjad Ali

کراچی (جیوڈیسک) گلوکار سجاد علی نے کہاہے کہ نوجوانوں سے بہت سی امیدیں ہیں ہمارے ہاں موسیقی کے شعبے میں معیاری کام ہورہاہے میں جب نئے فنکاروں کو سنتا ہوں توخوشی ہوتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب بھی پاکستان آتاہوں اچھالگتاہے‘ ہماری عوام مجھے جس طرح پیار کرتی ہے میں ان کا لفظوں میں شکریہ ادا نہیں کر سکتا۔ ایک سوال کے جواب میں سجادعلی کا کہنا تھا کہ ہمیں موسیقی کے شعبے میں آگے بڑھنے کے لیے اساتذہ کے نقش قدم پر چلنا ہو گا۔

اور پاکستان کی میوز ک انڈسٹری نے جتنا کام کیا ہے وہ قابل تعریف ہے‘ دنیا بھر میں ہمارے ڈرامے اور موسیقی کی مثال دی جاتی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کامستقبل روشن ہے اور ہمیں مستقبل میں بہت اچھے فنکار ملیں گے‘ جنھوں نے بہت آگے جانا ہے۔