دنیا میں خوراک کا تیس فیصد حصہ ضائع کر دیا جاتا ہے : اقوام متحدہ

United Nations

United Nations

نیویارک (جیوڈیسک) اقوام متحدہ دنیا بھر میں خوراک کا تیس فیصد حصہ ضائع کر دیا جاتا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق دنیا بھر میں ہرسال ایک ارب تیس کروڑ ٹن خوراک ضائع کی جاتی ہے۔

جو اسی کروڑ بھوکے لوگوں کا پیٹ بھرنے کے لیے کافی ہے ، اقوام متحدہ کے ادارے برائے خوراک اور ذراعت کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لوگوں میں خوراک بچانے کے شعور کو جگانا اس مسئلے کے حل کی جانب پہلا قدم ہے۔

سبزیوں اور پھلوں کا چالیس فیصد ، خوردنی تیل کا بیس فیصد اور پینتیس فیصد مچھلی کا ذخیرہ بھوکے لوگوں تک پہنچانے کی بجائے ضائع کر دیا جاتا ہے۔