عالمی قوتیں مدارس کے خلاف این جی اوز کے ذریعے سرگرم عمل ہیں، مفتی محمد نعیم

Binoria Welfare Trust Opening Ceremony

Binoria Welfare Trust Opening Ceremony

کراچ: جامعہ بنوریہ کے زیر اانتظام ویلفیئر ٹرسٹ کی ڈیفنس میں برانچ کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے مختلف ، مذہبی سیاسی وسماجی رہنماوں نے کہاکہ مدارس کے خلاف عالمی قوتیں پاکستان میں این جی اوز کے ذریعے سرگرم عمل ہیں،جو ہم سے ہمارے دینی اور ثقافتی ورثے کو چھینا چاتہے ہیں،مدارس صرف تعلیمی ہی نہیں بلکہ فلاحی ادارے بھی ہیںعلماء اور مخیر حضرات ملک کر بیرونی قوتوں کو ناکام بنائیں، مدارس کے ذمہداران حقوق العباد کے ساتھ حقوق اللہ پر بھی توجہ دیں

فلاحی ومعاشرتی سرگرمیوں میں اپنا حصہ ڈالیں، حکومت نے مدارس کے حوالے سے اپنی روش تبدیل نہ کی تو سخت ترین عوامی ردعمل کا سامنا ہوگا، ان خیالات کا اظہار جامعہ بنوریہ عالمیہ کے مہتمم وشیخ الحدیث مفتی محمد نعیم، معروف تاجراور کالم نگار مرزا اشتیاق بیگ ، تاجر رہنما امان اللہ اسماعلی اور دیگر نے ڈیفنس ایکسٹینشن فیز 2 میں بنوریہ ویلفیئر ٹرسٹ کی برانچ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ت

قریب میں مولانا عبدالحمید غوری ، مولانا غلام رسول، مولانا فرحان نعیم مولانا، سیف اللہ ربانی ، مولانا محمدفصیح ، تاجر رہنما عثمان ڈیسائی و دیگر علماء ،تاجر اور سماجی رہنماوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی، اس موقع پر بنوریہ ویلفیئر ٹرسٹ کی ڈیفنس برانچ کا افتتاح بھی گیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مفتی محمد نعیم نے کہاکہ اللہ اور اس کے رسول کے حکم کے مطابق جولوگ لوگوں کو نفع پہنچاتے ہیں ان کا نام رہتی دنیا تک باقی رہتاہے،ہمارے ہاں دو طبقے ہیں دونوں انتہاپسند ہیں ایک طبقہ کہتاہے کہ حقوق العباد پورے کرنا ہی تمام مسائل کا حل ، دوسرا طبقہ کہتاہے کہ صرف حقوق اللہ پورے کرو تو ابدی کامیابی ملے گی، پہلا طبقہ تومکمل گمراہ ہے جبکہ دوسرا طبقے کیلئے بھی حقوق العباد پورے کیے بغیر نجات ممکن نہیں ، علماء اور مذہبی طبقہ فلاحی کاموں میں اپنا کردار ادا کریں

اسلئے کہ وہ بہتر طور پر جانتے ہیں کہ صدقہ ، زکوة خیرات اور عطیات کے مصارف کیا کیا ہیں، انہوں نے کہاکہ آج بیرونی قوتوں کے اشارے پر مدارس کے خلاف سازش کی جارہی ہے لیکن یہ سازشیں کھبی کامیاب نہیں ہوںگی، ماضی میں لوگوں نے بڑی سازشیں کی ہیںوہ نہ صرف ناکام رہے بلکہ آج پوری دنیا میں ان کا کوئی بھی نام لیوا نہیںاور مدارس دن بدن ترقی کرتے جارہے ہیں، انہوںنے کہاکہ ہم قوانین کی پابندی کرتے ہیں

لیکن ایسے امیتازی قوانین جن کا بنیادی مقصد مدارس اور مذہبی طبقے کو نقصان پہچاناہو ان کے خلاف عوامی سطح پر رائے عامہ کو ہموار کرینگے اور ضرورت پڑھنے پر مدارس دشمن پالیسیوں کے خلاف احتجاج کا حق بھی محفوظ رکھتے ہیں۔ معرف تجزیہ کار،کالم نگار اور تاجر وسماجی رہنما اشتیاق احمد بیگ نے کہاکہ پاکستان دنیا کے ممالک کی فہرست میں سب سے اول نمبر پرہے جہاں پر لوگ انفرادی طور پر تعاون کرتے ہیںاور مدارس صرف تعلیم ادارے نہیں بلکہ بہت بڑے فلاحی ادارے ہیں جہاں پر لوگوں کی تعلیم تربیت کے ساتھ ان کی سماجی ضروریات کو بھی پورا کیا جاتا ہے۔

انہوں نے تاجروں اور مخیر حضرات سے کہاکہ وہ مذہبی فلاحی اداروں کے ساتھ تعاون کریں، اس موقع پر تاجر رہنماء مولانا امان اللہ اسماعیل نے کہاکہ مدارس میں صرف تعلیم نہیں دی جاتی بلکہ مختلف شعبہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کے مسائل کے حل میں بھی مددد کی جاتی ہے ، جامعہ بنوریہ عالمیہ میں مفتی محمد نعیم کی سربراہی میں اس حوالے سے بڑے پیمانے پر مثالی کام کیے جارہے ہیں۔ہمیں ان کے فلاحی اداروں کی ہر ممکن مدد کرنی چاہیے اس موقع پر بریفنگ کے ذریعے بتایا گیا

جامعہ بنوریہ عالمیہ میں دنیا کے مختلف 30 ممالک کے پانچ ہزار سے زائد طلبہ وطالبات تعلیم حاصل کررہے ہیں جن کی تمام ضروریات جامعہ مخیر حضرات کے تعاون سے پورا کرتاہے اور بنوریہ ویلفیئر ٹرسٹ کے تحت گزشتہ 11سالوں میں آزاد کشمیر اور خیبر پختونخواہ کے زلزلے کے علاوہ مختلف مواقع پر سیلاب اور بارش کی تباہ کاریوں گذشتہ سال بلوچستان میں زلزلے کی تباہ کاریوں میں ویلفیئر ٹرسٹ نے کروڑوں روپے کی امداد کی ہے جبکہ ملک کے مختلف حصوں میں درجنوں مساجد کی تعمیر اور سینکڑوں مکاتب کے قیام میں بھی اپنا کردار ادا کیاہے۔

Binoria Welfare Trust Opening Ceremony

Binoria Welfare Trust Opening Ceremony

Binoria Welfare Trust Opening Ceremony

Binoria Welfare Trust Opening Ceremony

Binoria Welfare Trust Opening Ceremony

Binoria Welfare Trust Opening Ceremony

Binoria Welfare Trust Opening Ceremony

Binoria Welfare Trust Opening Ceremony

Binoria Welfare Trust Opening Ceremony

Binoria Welfare Trust Opening Ceremony

Binoria Welfare Trust Opening Ceremony

Binoria Welfare Trust Opening Ceremony

Binoria Welfare Trust Opening Ceremony

Binoria Welfare Trust Opening Ceremony