عالمی مارکیٹ میں سونا سستا، پاکستان میں بھی 1150 روپے کی کمی

Gold

Gold

کراچی (جیوڈیسک) چاند نظر آنے سے قبل ہی سوناخریدنے کا ارادہ رکھنے والے لوگوں کی عید ہو گئی، عالمی منڈی میں قیمت گرنے کے بعد ملک میں بھی ایک تولہ سونا1150 روپے سستا ہو گیا عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 32 ڈالر کم ہوکر 1 ہزار 278 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔ ملک میں بھی ایک تولہ سونا 1150 روپے کم ہوکر 51 ہزار 650 روپے ہوگیا۔

10 گرام سونے کی قیمت بھی 986 روپے کم ہوکر 44 ہزار 271 روپے ہو گئی ہے۔ پاکستان میں 28 جون کو ایک تولہ سونے کی قیمت 46 ہزار 550 روپے تک گر گئی تھی جس کے بعد اس کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھا گیا تھا۔ قیمتوں میں کمی سے عید کے بعد ملک میں شادی سیزن کے لیے سونا خریدنے کا ارادہ رکھنے والوں کے لیے آسانی ہو جائے گی۔