دنیا بھر میں نام کمانے والی 100 خواتین کی فہرست جاری

Wome List

Wome List

لندن (جیوڈیسک) دنیا بھر میں اپنے کام سے مختلف شعبوں میں نام کمانے والی 100 خواتین کی فہرست جاری کردی گئی ہے ،اس فہرست میں پاکستان سے تعلق رکھنے والی پانچ خواتین کے نام بھی شامل ہیں۔

یہ فہرست برطانوی نشریاتی ادارے نے جاری کی ہے،جو ان خواتین کے ناموں پر مبنی ہے جنہوں نے ، سائنس اورآرٹ کے شعبے میں اپنی صلاحیتوں کے بھر پور اظہار سے دنیا بھر میں نام کمایااور خوب شہرت اور عزت پائی۔ فہرست میں پاکستانی آسکر ایوارڈ یافتہ خاتون شرمین عبید چنائے۔

پاکستان کی پہلی خاتون کارٹونسٹ نگار نذر،انٹر نیٹ حقوق کی سرگرم کارکن ثناسلیم ،انسانی حقوق کی کارکن اور فلم ڈائریکٹر پاکستانی نژاد برطانوی شہری سارہ خان اور سینئرڈائریکٹر ورلڈ اکنامک فورم سعدیہ زاہدی کے نام شامل ہیں۔ 100 خواتین کی اس فہرست میں حال ہی میں امن کا نوبیل انعام اپنے نام کرنے والی پاکستان کی ملالہ یوسف زئی کا نام شامل نہیں کیا گیا۔