دنیا کے سب سے پرانے ہوٹل کی دلچسپ تاریخ

Hotels

Hotels

ٹوکیو (جیوڈیسک) جاپانی اپنی لمبی عمروں کی وجہ سے دنیا میں مشہور ہیں لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ دنیا کا سب سے لمبی عمروالا ہوٹل بھی جاپان میں ہے۔ ہایاکاوا شہر میں واقع نشی یاما کیون کان ہوٹل کی بنیاد 705 عیسوی میں رکھی گئی ،یعنی یہ پچھلی 13 صدیوں سے قائم ہے۔

اس تمام عرصہ کے دوران اس کے مالکان کا تعلق بھی ایک ہی خاندا ن سے ہے جن کی 52 ویں نسل اب اسے چلا رہی ہے۔اس ہوٹل کے ملازمین بھی نسل در نسل یہاں کام کر رہے ہیں۔

جو مینیجر ،شیف اور ویٹر یہاںکام کرتے ہیں ان کے داد ا پر داد ا بھی یہیں ملازمت کرتے رہے۔ اس ہوٹل کو سیروسیاحت کی دنیا میں منفرد ترین مقام حاصل ہے اور گینز بک آف ورلڈریکارڈ ز میں بھی اس کا نام شامل ہے۔