دیوار برلن گرائے جانے کے 25 سال، جرمنی میں تین روزہ تقریبات ختم

Berlin Wall

Berlin Wall

برل (جیوڈیسک) دیوار برلن کو گرائے جانے کے 25 سال مکمل ہونے پر جرمنی میں تین روزہ تقریبات ختم ہوگئیں۔ آخری روز ہزاروں روشن غبارے چھوڑ ے گئے اس سلسلے میں جرمنی میں تین روزہ تقریبات کا اہتمام کیا گیا تھا۔

اور سرکاری تقریب کے ساتھ ساتھ متعدد پروگراموں کا اہتمام بھی کیا گیا تھا جن میں لاکھوں جرمن باشندوں کے علاوہ سیکڑوں سیاحوں نے شرکت کی۔مرکزی تقریب برلن میں برانڈن برگ گیٹ کے قریب منعقد ہوئی جس میں چانسلر انجیلا مارکل کے علاوہ متعدد عالمی شخصیات نے شرکت کی۔

اس سے قبل دن کے آغاز پر انجیلا مرکل نے چرچ تقریبات میں شرکت کی اور دیوار پار کرنے کی کوشش میں جان سے جانے والوں کی یاد میں پھول رکھے اور یادگاری شمعیں بھی روشن کیں۔ مرکزی تقریب کے اختتام پر دیوار برلن کے مقام پر لگائے گئے ہزاروں سفید روشن غباروں کو فضا میں چھوڑ ا گیا۔