دنیا میں امیر اور غریب کے درمیان فرق بے انتہا بڑھ گیا: رپورٹ

Rich and Poor

Rich and Poor

لندن (جیوڈیسک) آکسفیم کا کہنا ہے پانچ سال میں دنیا بھر میں ارب پتی افراد کی تعداد دو گنا ہو گئی۔ 2009 کا عالمی مالیاتی بحران بھی سرمایہ داروں کیلئے مفید ثابت ہوا۔

رپورٹ کے مطابق تیس سال کے دوران دنیا بھر میں امیر اور غریب افراد کے درمیان فرق بے انتہا بڑھ گیا ہے۔ دنیا بھر میں خط غربت سے نیچے زندگی گزارنے والے افراد کی تعداد ایک ارب سے تجاوز کر چکی ہے۔