ورلڈ ٹی 20 میں شکست پر کھلاڑیوں کو جواب دینا ہوگا، نجم سیٹھی

Najam Sethi

Najam Sethi

لاہور (جیوڈیسک) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ ورلڈ ٹی 20 میں ٹیم کی شکست پر کھلاڑیوں کو جواب دینا ہوگا۔

چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ ہمیں یہ بات نہیں بھولنی چاہئے کہ ورلڈ ٹی 20 میں پاکستان 5 ویں نمبر پر ہے اور دو بڑی ٹیمیں آسٹریلیا اور انگلینڈ بھی ایونٹ سے باہر ہوچکی ہیں۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز ورلڈ ٹی 20 کے اہم ترین میچ میں پاکستان ٹیم کو ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں عبرت ناک شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا اور کالی آندھی نے گرین شرٹس کو 84 رنز نے ہراکر ایونٹ سے باہر کردیا تھا۔