انگلش ٹی ٹوئنٹی کپتان اسٹوارٹ براڈ کا مستعفی ہونے کا فیصلہ

Stuart Broad

Stuart Broad

لندن (جیوڈیسک) ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں ناقص کارکردگی کے بعد انگلش ٹیم کے کپتان اسٹوارٹ براڈ نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں براڈ کی کپتانی ہی نہیں بلکہ ذاتی کارکردگی بھی اوسط درجے کی رہی ہے۔

ان کی جگہ بائیں ہاتھ کے بیٹسمین اوئن مورگن کو ٹیم کی قیادت سونپی جا سکتی ہے جو براڈ کی عدم موجودگی میں بھی کپتانی کر چکے ہیں۔