ورلڈ ٹی 20 کا فیصلہ کن ٹاکرا آج بھارت اور سری لنکا کے درمیان ہو گا

India, Sri Lanka

India, Sri Lanka

ڈھاکا (جیوڈیسک) ورلڈ ٹی 20 کا فائنل آج بھارت اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا۔ویرات کوہلی کا بیٹ رنز اگلے گا یا لستھ ملنگا کی گیند شعلے برسائے گی، جے وردھنے اور سنگاکارااپنے آخری ٹی ٹوئنٹی کو یادگار بنائیں گے یا دھونی کپ اْٹھائیں گے، آج ہونے والے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے فائنل میں شائقین کو شدت سے انتظار ہے۔

ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں بھارتی ٹیم سری لنکا سے صرف ایک میچ زیادہ جیتی ہے ، موجودہ ایونٹ میں ویرات کوہلی ٹاپ اسکورر ہیں جبکہ جے وردھنے ٹیم کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں۔