دنیا بھرمیں آج یوم خوراک منایا جا رہا ہے

Food Day

Food Day

نیویارک (جیوڈیسک) اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک و زراعت کی اپیل پر ہر سال کی طرح رواں برس بھی 16 اکتوبر کو عالمی یوم خوراک منایا جارہا ہے جس کا بنیادی مقصد عالمی سطح پر خوراک کی پیداوار میں اضافہ کرنا ہے۔

اس دن کی مناسبت سے سماجی تنظیموں، محکمہ خوراک اور زراعت کے زیر اہتمام مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس سے خطاب کے دوران ماہرین دنیا بھر میں خوراک کی کمی،اس کے حصول میں حائل مشکلات پر تفصیل سے روشنی ڈالیں گے۔

اقوام متحدہ کے زیر اہتمام خوراک کا عالمی دن ہر سال 16 اکتوبر کو منایا جاتا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں ایک ارب سے زائد افراد خوراک کی کمی کا شکار ہیں جبکہ پاکستان میں مہنگائی کے باعث غریب افراد اپنی آمدنی کا 70 فیصد خوراک پر خرچ کرنے پر مجبور ہیں۔