ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے

World Twenty 20

World Twenty 20

چٹاگانگ (جیوڈیسک) ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے، سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے میچ کی فاتح ٹیم سیمی فائنل کھیلے گی۔ چٹاگانگ میں پہلا میچ دوپہر ڈھائی بجے انگلینڈ اور ہالینڈ کے درمیان ہوگا،انگلش ٹیم دو اور ڈچ ٹیم تین میچز میں شکست کے بعد سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوچکی ہے۔

دوسرا میچ شام ساڑھے چھ بجے سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا، یہ میچ گروپ ون کے کوارٹر فائنل کی حیثیت اختیار کر گیا، سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے 3، 3 میچز کے بعد 4، 4 پوائنٹس ہیں، میچ کی فاتح ٹیم ایونٹ کے لاسٹ فور میں جگہ بنالے گی۔