دنیا بھر کے مسلمان تفرقات کو بھلا کر آپس میں متحد ہوں، محبوب احمد خان

Wazirabad

Wazirabad

وزیرآباد (تحصیل رپورٹر) دنیا بھر کے مسلمان تفرقات کو بھلا کر آپس میں متحد ہوں، گستاخانہ خاکے شائع کرنا کفار کی سوچی سمجھی سازش ہے ان خاکوں کی اشاعت سے کفار کی امن دشمنی کا واضح ثبوت ملتا ہے۔گستاخی میں ملوث تمام کرداروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

ان خیالات کا اظہار علماء کرام خطیب جامع مسجد چیک پوسٹ دھونکل محبوب احمد خان لودھی، قاری محمد سعید ارشد، حافظ حامد سعید اور دیگر نے نماز جمعہ کے خطبات میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ امت مسلمہ باہمی اختلافات کو بھلاتے ہوئے آپس میں متحد ہو جائے۔ مسلمانوں کی آپس میں نااتفاقیوں کا فائدہ اٹھا کر کفار مقدس ہستیوں کے بارے گستاخانہ اقدامات اٹھا رہے ہیں اور کفار اپنی تمام تر بدمعاشیوں اور ذلیل حرکات کے باوجود مسلمانوں کو ہی امن کا دشمن بنا کر پیش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان امن وامان اور نیکی کے کاموں کا حامی اوران کو فروغ دینے والا ہوتا ہے جبکہ کفار فحاشی، عریانیت کو پسند کرتے اور وہ نہیں چاہتے کہ دنیا میں امن ہو۔

انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کی غلط تصویر دنیا کو دکھائی جارہی ہے اور ساتھ مسلمانوں کے جذبات سے کھیلنے کا کوئی بھی موقعہ ہاتھ سے جانے نہیں دیتے ۔ انہوں نے کہا کہ مقدس ہستیوں کی ناموس،حرمت کا تحفظ مسلمانوں کا عقیدہ ہے ۔ اﷲ کی مقدس ہستیوں کی توہین اور ان کے بارے نازیبا کلمات اور خاکے جاری کرنے والے ناقابل معافی لوگ ہیں۔ علماء کرام نے اس بات پر زرو دیا کہ عالم اسلام متحد ہو کر اپنی بااثر اسلامی یونین بنائے جو کفار کی ناپاک سازشوںکا عالمی سطح پر بھرپور جواب دے سکے اور توہین کے مرتکب مسلمانوں کے جذبات سے کھیلنے والوں کو سخت ترین سزائیں دلوا سکے۔