یاسر حسین کی ہدایتکاری کے میدان میں انٹری

 Yasir Hussain

Yasir Hussain

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) اداکار یاسر حسین نے اداکاری کے بعد ہدایتکاری کے میدان میں انٹری دے دی۔

سوشل میڈیا پرمخلتف طریقوں سے خبروں کی زینت بننے والے اداکاروماڈل یاسرحسین نے اب ہدایتکاری کے میدان میں انٹری دے دی ہے۔

یاسر حسین نے اپنے انسٹا اکاؤنٹ پرایک گانے کی وڈیو شیئر کی جس کی ہدایتکاری انہوں نے خود کی ہے۔

پراجیکٹ کا نام ’ڈوری‘ ہے۔ پراجیکٹ ڈوری کو خواجہ جواد نے پروڈیوس کیا ہے جوایم جے پروڈکشنز کے بینر تلے ریلیز کیا گیا ہے۔