مالی سال 2019-20 میں پاکستان کے تجارتی خسارے میں 27 فیصد کمی

Trade

Trade

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) مالی سال 2019-20 میں پاکستان کا تجارتی خسارہ 27 فیصد گھٹ کر 23 ارب 18کروڑ ڈالر ہو گیا۔

ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 2018- 19 میں تجارتی خسارہ 31 ارب 80 کروڑ ڈالر تھا۔

ادارہ شماریات کے مطابق 30جون 2020کو ختم ہونے والے مالی سال کے اختتام پر ملکی برآمدات 21.387 ارب ڈالر رہیں جب کہ اس کا ہدف 24ارب ڈالر رکھا گیا تھا۔

19-2018 میں پاکستان نے 22.958 ارب ڈالر کی اشیاء برآمد کی تھیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس کے مقابلے میں گزشتہ مالی سال ملکی برآمدات میں 6.8 فیصد کمی آئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق کورونا وباکے پیش نظر گزشتہ مالی سال ملکی برآمدات میں 4 سے 5 ارب ڈالرکمی کا تخمینہ لگایا گیا تھا جب کہ گزشتہ مالی سال ملکی درآمدات 44 ارب ڈالر رہیں جو 2018-19کے مقابلے میں 18.6 فیصد کم ہیں، 2018-19 میں 54 ارب 70 کروڑ ڈالر کی اشیاء درآمد کی گئی تھیں۔