یمن کی جیل پر دہشتگردوں کا حملہ، 11 افراد ہلاک، سینکڑوں قیدی فرار

Yemen

Yemen

صنعا (جیوڈیسک) یمن کے دارالحکومت صنعا میں دہشت گردوں نے جیل پر حملہ کر کے 11 افراد کو ہلاک کر دیا، درجنوں قیدی جیل سے فرار ہو گئے۔

یمنی حکام کے مطابق بموں اور خودکار اسلحے سے لیس دہشت گردوں نے اپنے قیدیوں کو چھڑا نے کے لیے مرکزی جیل پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 7 محافظوں سمیت 11 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے۔

عینی شاہدین کے مطابق جیل پر حملے کے دوران دھماکے اور شدید فائرنگ ہوئی۔ حملے کے بعد سنگین جرائم میں قید متعدد قیدی جیل سے فرار ہو گئے۔

حکام کے مطابق واقعے کے بعد دارلحکومت میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر کے فرار ہونے والے قیدیوں اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔