یمن : خود کش کار بم دھماکہ نو فوجی ہلاک ، متعدد افراد زخمی

Yemen Suicide Blast

Yemen Suicide Blast

یمن (جیوڈیسک) یمن میں خود کش کار بم دھماکے میں کم از کم نو فوجی ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ صنعا غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایا کہ دھماکہ دارالحکومت صنعا میں واقع ایل این جی پلانٹ پر اس وقت ہوا۔

جب القاعدہ نے فائرنگ کے بعد ایل این جی پلانٹ کے گیٹ کے قریب بم دھماکے سے بھری کار اچانک اڑا دی۔ دھماکے میں نو فوجی ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے تاہم پلانٹ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔