ینگ ڈاکٹرز کی مطالبات کی منظوری کے لیے مسلسل چھٹے روز بھوک ہڑتال

Young doctors Hunger Strike

Young doctors Hunger Strike

لاہور(جیوڈیسک) ینگ ڈاکٹروں کی بھوک ہڑتال چھٹے روز بھی جاری ہے۔ ڈاکٹروں نے مطالبات منظور ہونے تک ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔

گوجرانوالہ میں سینئر ڈاکٹرز پر تشدد کے بعد گرفتار ہونے والے ڈاکٹروں کی رہائی کے لئے بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا گیا ہے۔ینگ ڈاکٹروں کا مطالبہ ہے کہ حکومت مریضوں کو مفت ادویات فراہم کرے اور ہسپتالوں میں خراب مشینری کو درست کرے۔

چھ روز گزرنے کے باوجود بھی حکومت نے کوئی رابطہ نہیں کیا اور وہ اس وقت تک بھوک ہڑتالی کیمپ جاری رکھیں گے جب تک ان کے مطالبات تسلیم نہیں کرلئے جاتے۔