فنگشنل لیگ کی قیادت میں 10 جماعتوں کا پیپلز پارٹی کیخلاف انتخاب لڑنے کا اعلان

Muslim League Functional

Muslim League Functional

کراچی(جیوڈیسک) مسلم لیگ فنکشنل کی قیادت میں بننے والے گرینڈ الائنس میں شامل دس اتحادی جماعتوں نے عام انتخابات میں پیپلزپارٹی کا اکٹھے مقابلہ کرنے کا اعلان کردیا۔

کراچی میں مسلم لیگ فنکشنل کے رہنما جام مدد علی کی رہائش گاہ پر ہم خیال اتحادی جماعتوں کا اجلاس ہوا جس میں مسلم لیگ فنکشنل، نیشنل پیپلز پارٹی، سندھ یونائیٹڈ پارٹی، عوامی تحریک جمعیت علما اسلام، سنی تحریک، مسلم لیگ ن ، جماعت اسلامی، جمعیت علما پاکستان اور سندھ ترقی پسند پارٹی کے رہنماں نے شرکت کی۔ اجلاس میں شریک جماعتوں نے آئندہ عام انتخابات مل کرلڑنے کا اعلان کیا۔