نوجوان کو تھپڑ مارنے پر عظمیٰ بخاری کا ردعمل سامنے آگیا

Uzma Bukhari

Uzma Bukhari

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری نے فیصل آباد میں پی ڈی ایم کے جلسے میں ایک نوجوان کو تھپڑ مادیا۔

فیصل آباد میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے جلسے میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور خوب جوش و خروش کا مظاہرہ کیا تھا۔

عظمیٰ بخاری سیاہ رنگ کی گاڑی میں ن لیگ کی دیگر خواتین رہنماؤں کے ہمراہ جلسے میں شرکت کے لیے پہنچیں اور جب گاڑی سے اترنے لگیں تو ان کے قریب کارکنوں اور گارڈز کا ہجوم تھا۔ اسی دوران کسی بات پر عظمیٰ بخاری نے ایک نوجوان کو غصے میں تھپڑ دے مارا۔ انہوں نے پوچھا یہ کس کے ساتھ ہے تو کسی نے جواب دیا کہ یہ سیکورٹی میں ہے۔ جس پر عظمی بخاری نے اس نوجوان کے بازو پر لگا بیج بھی اتاردیا۔

بعدازاں نوجوان کو تھپڑ مارنے پر عظمیٰ بخاری نے ردعمل میں کہا کہ یہ پی ڈی ایم کا جلسہ ہے جس میں 10 جماعتیں ہیں، جب اتنا ہجوم ہو تو تھوڑی بہت دھکم پیل تو ہوجاتی ہے یہ کوئی بڑی بات نہیں، کچھ نہیں ہوتا، داخلی دروازے پر چھوٹے موٹے مسئلے ہوجاتے ہیں، اس میں کون سی بڑی بات ہے۔