یوتھ کمیٹی کھو کھرآپار ملیر کے زیر اہتمام عید ملن تقریب کا انعقاد

Youth Commettee

Youth Commettee

کراچی (اسٹاف رپورٹر) یوتھ کمیٹی کھوکھر آپار ملیر کے زیر اہتمام عید ملن کی تقریب کا انعقاد تقریب میں سیاسی و سماجی رہنمائوں کے علاوہ علاقہ معززین کی بڑی تعداد نے شرکت کی ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یوتھ کمیٹی کھو کھرآپار کی صدر سید فیضان حسین نے کہاکہ عوامی خدمت ہمارا شعار ہے نوجوانوں کو منفی سرگرمیوں سے دور رکھ کر عوامی خدمت اور صحت مند تفریحی سرگرمیوں کے ذریعے نو جوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کر رہے ہیں۔

ہمارا عزم ہے کہ ہم اپنے علاقے سے منفی سرگرمیوں کے خاتمے کے ساتھ ساتھ عوام کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں سید فیضان حسین نے یوتھ کمیٹی کے عہدیداروں اور کارکنان سے کہاکہ وہ متعلقہ اداروں کے باہمی تعاون کے ذریعے عوام کو درپیش علاقائی مسائل سے چھٹکارہ دلا کر سہولییں پہنچائیں خدمت اور نوجوانوں کی بہترین تربیت ہمارانصب العین ہے۔
جاری کردہ :۔ میڈیا کوارڈینٹر