نوجوان نواز شریف کو ووٹ دیں،11مئی کو فتح یقینی بنائیں، شہباز شریف

Shahbaz Sharif

لاہور(جیو ڈیسک)شہباز شریف نے کہا ہے کہ نوجوان نواز شریف کو ووٹ دیں اور11مئی کو (ن) لیگ کی فتح کو کامیاب بنائیں۔ شہباز شریف انتخابی مہم پر رات کو لاہور کی سڑکوں پر نکل آئے، شہباز شریف نے لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پرپارٹی کارکنان نے شہباز شریف کا پرجوش استقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔

میاں شہباز شریف نے لاہور کے مختلف انتخابی حلقوں کا دورہ بھی کیا۔شہباز شریف نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان نواز شریف کو ووٹ دیں۔بہاول پور کی تحصیل ہارون آباد میں انتخابی جلسے سے خطاب میں شہبازشریف نے مخالفین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی نے عمران خان کو پولنگ ایجنٹ بنادیا ہے ۔

مسلم لیگ کے ووٹرز کوتوڑاجاسکے۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما کا کہنا تھا کہ صدر زرداری کے ایک نئے دوست سامنے آگئے ہیں جن کے ہاتھ میں بلا ہے جبکہ زرداری 500سال میں بھی ملک کے ااندھیرے دورنہیں کرسکتے۔شہباز شریف نے عمران خان کوجھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا۔

ایک طرف تو عمران خان ڈرون حملے بند کرانے کا وعدہ کررہے ہیں دوسری طرف ڈرون حملے کرانے والے خورشید قصوری کو اپنی پارٹی کا امیدوار بنایا ہوا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ زرداری عوام کی لوٹی ہوئی رقم سے اربوں روپے کی اشتہاری مہم چلا رہے ہیں۔جنوبی پنجاب کے دورے کے بعد میاں شہباز شریف لاہور پہنچے اور شہر کے مختلف انتخابی حلقوں کا دورہ کیا۔