یورا گوئے کی پارلیمان نے چرس کی فروخت کا بل منظور کر لیا

Euro Disaster Parlement

Euro Disaster Parlement

مونٹی ویڈیو (جیوڈیسک) لاطینی امریکہ کے ملک یوروگوائے کی کانگریس کے ایوان زیریں نے چرس کی فروخت اور استعمال کی قانونی اجازت دینے کے حق میں بل منظور کیا ہے۔ اگر یہ بل ایوان بالا یعنی سینٹ سے بھی منظور ہو جاتا ہے۔

یورو گوائے دنیا کا پہلا ملک بن جائے گا جہاں بھنگ اگانے اور چرس بیچنے اور استعمال کرنے کی قانونی اجازت ہو گی۔ یورو گوائے کے صدر خوسے موخیکا کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے منشیات فروش کمزور ہوں گے مگر مخالفین کا الزام ہے کہ وہ آگ سے کھیل رہے ہیں۔