زرداری کا احتساب عدالت میں پیش ہونے کا فیصلہ

Asif Ali Zardari

Asif Ali Zardari

اسلام آ باد (جیوڈیسک) سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اپنے خلاف پولو گراؤنڈ ریفرنس کیس کی سماعت کے دوران 9 جنوری کو خود احتساب عدالت میں پیش ہوں گے۔

پارٹی ذرائع نے منگل کو آن لائن کو بتایا کہ آصف زرداری نے خود عدالت میں پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے انھوں نے اپنے وکیل فاروق ایچ نائیک کوبھی آگاہ کر دیا ہے، پروگرام کے مطابق آصف زرداری آج بدھ کو اسلام آباد پہنچ جائیں گے اور وہ جمعرات کو احتساب عدالت میں پیش ہوں گے۔