مشرف پر نحوست کا سایہ، اہلیہ صہبا نے صدقہ دیا معروف روحانی شخصیت سے بھی رابطہ

Sehba

Sehba

اسلام آ باد (جیوڈیسک) سابق صدر پرویز مشرف پر نحوست کا سایہ ہونے کی پیشگوئیوں کے بعد ان کی اہلیہ صہبا مشرف نے صدقہ دینے کے ساتھ ساتھ ایک معروف روحانی شخصیت سے بھی رابطہ کیا ہے۔

صہبا مشرف کے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ صہبا مشرف نے ایک معروف روحانی شخصیت سے رابطہ کیا ہے جن کا تعلق راولپنڈی سے بتایا جارہا ہے اور ان سے مشرف کے مستقبل اور مقدمے کے حوالے سے رہنمائی کرنے کی استدعا کی ہے۔

معروف روحانی شخصیت نے جمعرات کے روز اس حوالے سے زائچہ بنانے اور حساب کتاب کرنے کے بعد جواب دینے کی حامی بھری ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ صہبامشرف کو ایک دوست کی معرفت معلومات ملی ہیں کہ ان کے شوہر پر نحوست نے پنجے گاڑھ رکھے ہیں جس پر انہوں نے روحانی معالج سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔