زکوتہ کی کٹوتی، یکم رمضان کو تمام بینک عام لین دین کیلئے بند رہیں گے

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) زکوتہ کی کٹوتی کے سلسلے میں یکم رمضان کو تمام بینک عام لین دین کے لئے بند رہیں گے۔ وزارت مذہبی امور نے اس سال زکو کا نصاب 41 ہزار 872 روپے مقرر کیا ہے۔

قانون کے مطابق زکو کی رقم بینکوں کے سیونگ اکاونٹس سے کاٹی جاتی ہے۔ کرنٹ اکاونٹس پر اس قانون کا اطلاق نہیں ہوتا۔ زکو کی کٹوتی کے لئے اسٹیٹ بینک کل یکم رمضان المبارک کو عام لین دین کے لئے بند رہے گا۔