زیارت : قائداعظم ریزیڈینسی پر راکٹ حملہ، پولیس اہلکار جاں بحق

Quaid e Azam Residency Attack

Quaid e Azam Residency Attack

زیارت (جیوڈیسک) زیارت میں دہشت گردوں نے قائداعظم ریزیڈینسی کو نشانہ بنایا ہے۔ 3 راکٹ گرنے سے عمارت کے ایک حصے میں آگ بھڑک اٹھی اور ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق نا معلوم سمت سے فائر کیے گئے، 3 راکٹ قائداعظم ریزیڈینسی کے احاطے میں گرے جس سے عمارت کے ایک حصے میں آگ لگ گئی ہے۔

زیارت میں فائر بریگیڈ کا عملہ موجود نہیں ہے لوگ اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کوئٹہ سے فائر بریگیڈ کو طلب کر لیا گیا ہے تاہم فائر ٹینڈرز پہنچنے میں 2 سے 3 گھنٹے لگیں گے۔

ڈپٹی کمشنر زیارت طاہر ندیم نے بتایا ہے کہ راکٹ حملوں میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوا ہے جبکہ قائداعظم ریزیڈینسی کے قریب مزید دھماکا خیز مواد نصب ہونے کی اطلاعات بھی ہیں۔ پولیس اور ایف سی نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔