زبیر کیانی نے میاں برادران کو تیسری مرتبہ وزیراعظم اور وزیر اعلی منتخب ہونے پر مبارکباد دی

اسلام آباد : سیاسی و سماجی شخصیت اور NA – 56 اور PP-13 کے سابق امیدوار محمد زبیر کیانی نے مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نواز شریف اور شہباز شریف کو تیسری مرتبہ وزیراعظم اور وزیر اعلی منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ میاں شریف برادران اپنے اقتدار میں عوامی مسائل کے حل کو ترجہی بنائیں اور قوم کو دہشت گردی، لوڈشیڈنگ، بیروزگاری اور مہنگائی سے نجات دلائیں۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے بریلینس سکول سسٹم کی گلزار قائد برانچ کیا فتتاح کے موقع پر ائے ہوئے مہمانوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا محمد زبیر کیانی نے کہاکہ پی آئی اے، ریلوے اور سٹیل مل کو خسارے سے نکالنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں۔ آئین اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنا کر ہی جرم، حق تلفی، بے انصافی اور کرپشن سے ملک کو پاک کیا جا سکتا ہے اور پاکستان کو درپیش مسائل کے حل کے لیے سب کو ہاتھ میں ہاتھ ڈالنا ہوں گے۔

آج قوم کو توڑنے نہیں، جوڑنے کی ضرورت ہے۔ میاںشریف برادران کی پہلی تقاریر میں سب کو ساتھ لے کر چلنے اور مسائل کے حل کا عزم قابل تحسین ہے۔ قوم میاں نوازشریف سے توقع رکھتی ہے کہ وہ اپنی منصبی ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھائیں گے اور ہنگامی اقدامات کے ذریعے قوم کو ریلیف فراہم کریں سیاسی قوتیں ٹکرائو اور تصادم کی بجائے مفاہمت اور مصالحت کا راستہ اپنائیں۔

نئے حکمرانوں کو مسائل کو شکست دینے کے لیے عزم اور حوصلے سے کام لینا ہو گا نئی حکومت بجلی چوری روک کر اور بجلی کے بلوں کی وصولی یقینی بنا کر توانائی کا آدھا بحران ختم کر سکتی ہے۔ نئی حکومت قوم کو عالمی مالیاتی اداروں کی معاشی
غلامی سے نجات دلائے کیونکہ معاشی آزادی کے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا۔ انھوں نے کہا کہ۔ کرپشن کے ناسور نے ملکی اداروں کو کھوکھلا کر دیا ہے اس لیے سرکاری اداروں کو کرپشن کی دیمک سے پاک کئے بغیر ترقی اور خوشحالی کا خواب پورا نہیں ہو سکتا۔