اسلام آباد : ملک کے بیشتر حصوں میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

rain

rain

اسلام آباد : آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے جو دو سے تین روز تک جاری رہے گا۔
محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں میں پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا اور شمالی مشرقی بلوچستان میں بارش کے نئے سلسلے کا آغاز ہوگا جو دو سے تین روز تک جاری رہے گا جبکہ کراچی، حیدرآباد، بہاولپو،بنوں، قلات اور مالاکنڈ میں وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق زیریں سندھ  ، حیدرآباد اور میرپور خاص ڈویژن ، بالائی پنجاب  راولپنڈی ، گوجرانوالہ ، لاہور ڈویژن اور کشمیر میں موسلادھار مون سون بارش ہوسکتی ہے جس کے دوران زیریں علاقوں میں سیلابی پانی آ سکتا ہے۔