ایم کیو ایم نے حکومت میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا

ishratul qaim

ishratul qaim

متحدہ قومی موومنٹ نے حکومت میں وآپسی کا اعلان کر دیا ہے۔گورنر ہاؤس کراچی میں پیپلز پارٹی اور متحدہ کے رہنماں کے درمیان ملاقات کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کے ساتھ پریس کانفرنس میں گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان نے حکومت میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کیا۔
گورنر ہاوس کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان نے کہاکہ متحدہ کے وزرا آج سے اپنا منصب سنبھالیں گے، استعفے منظور نہیں ہوئے اس لیے نیا حلف اٹھانے کی ضرورت نہیں۔ وزیراعلی کا کہنا ہے کہ اتحاد کا سہرا صدر زرداری اور الطاف حسین کے سر ہے۔ گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم نے وزارتوں پر اسرار نہیں کیا، ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے متحدہ اپنا کردار ادا کرتی رہیگی۔
کراچی میں قتل و غارت گری کے سوال کے جواب میں وزیراعلی سندھ نے کہا کہ صوبے میں بدامنی کی چھان بین عدالت کررہی ہے۔ ذوالفقارمرزا کا اپنا موقف ہے، پارٹی کا نہیں۔انہوں نے کہا بڑے معاملات طے ہوگئے وزرا کے قلمدان کا معاملہ بھی حل ہوجائے گا۔  قائم علی شاہ کا کہنا تھاکہ حکومت کی مدت کا باقی ڈیڑھ سال بڑا اہم ہے۔امید ہے کہ ایم کیوایم اور پیپلزپارٹی آئندہ الیکشن مل کر لڑیگی۔  وزیراعلی سندھ کا کہناتھاکہ صدرزرداری اور الطاف حسین نے دوراندیشی سے فیصلے کئے۔ پریس کانفرنس کیموقع پر وفاقی وزیرسید خورشید شاہ،صوبائی وزرا منظوروسان اور آغا سراج درانی کے علاوہ ایم کیوایم کیرہنما ڈاکٹرفاروق ستار ،رضاہارون اور دیگر بھی موجود تھے۔