قوم کی دعائیں رنگ لا رہی ہیں۔ ملالہ یوسف زئی نے ہاتھ پاوں کو حرکت دی۔ ڈاکٹرز ریکوری سے مطمئن ہیں۔ ملالہ یوسف زئی کو وینٹی لیٹر سے ہٹانے کا فیصلہ کل صبح کیا جائے گا۔ملالہ ملٹری اسپتال میں زیر علاج ہیں اور پوری قوم ان کے لیے دعا گو ہے۔ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم باجوہ نے ملالہ یوسف زئی کی صحت کے بارے میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ملالہ کی صحت بہتر ہورہی ہے اور ڈاکٹرز غور کر رہے ہیں کہ وینٹی لیٹرکب ہٹایا جائے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم باجوہ کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز نیغنودگی کی ادویات میں کمی کی ہے۔ملالہ نے ہاتھ پاؤں کوحرکت دی جو مثبت پیش رفت ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آرکا کہنا تھا کہ ملالہ کوبیرون ملک لیجانے کا فیصلہ ڈاکٹرزکریں گے۔ ملالہ کوملک سے باہرمنتقل کرنے کا فیصلہ نہیں ہوا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ملالہ کے کی ریکوری اطمینان بخش ہے۔