کراچی میں سات دنوں کے دوران 106 افراد کی ہلاکتوں کے بعد بدامنی پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی میں بدھ کو اچانک تیزی آگئی ۔ اس تیزی کا آغاز منگل اور بدھ کی درمیانی شب کو کراچی کے مختلف علاقوں میں کئے جانے والے سرچ آپریشن سے ہوا۔ آپریشن کے دوران 14 ملزمان کوگرفتار کرکے ان کے قبضے سے کیمیکل ہتھیار ، دھماکا خیز مواد اور 79 اقسام کے دوسرے ہتھیار برآمد کر لیے گئے۔ صوبائی وزیرداخلہ منظور حسین وسان آپریشن سے مثبت نتائج کے لئے پر امید ہیں جبکہ صدر و وزیراعظم بھی کراچی کی صورتحال پر قابو پانے کیلئے اب سرگرم نظر آرہے ہیں۔