fbpx

ایفڈرین کیس : 2 ملزمان کی قبل از گرفتاری ضمانت منظور کرلی

Drugs case

Drugs case

راولپنڈی (جیوڈیسک)ایفیڈرین کیمیکل کوٹہ کیس میں انسداد منشیات کی عدالت نے ادویہ ساز کمپنیوں کے دو عہدے داروں کی قبل از گرفتاری کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔

راولپنڈی میں انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کے جج ظفر اقبال چوہدری نے ہاشم خان اور احسان الرحمن کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے دونوں کی ایک ، ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں پر ضمانت منظور کرلی۔ اسی عدالت میں ایفیڈرین کیس کے دو دیگر ملزموں کی درخواست ضمانت پر سماعت کل تک کیلئے ملتوی کردی گئی۔