سری لنکا نے آسٹریلیا کیخلاف ایک روزہ ٹیم کا اعلان کر دیا

tharanga malinga
پالی کیلی : آسٹریلیا کے خلاف پانچ ون ڈے میچوں کے لئے سری لنکا نے اپنی سولہ رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے جسمیں فاسٹ بولر لستھ ملنگا اور اوپنراپل تھرنگا کی واپسی ہوئی ہے۔
سری لنکا اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا پہلا ایک روزہ میچ بدھ کو پالی کیلی میں کھیلا جائیگا۔ پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کے لئے سری لنکا نے اپنی سولہ رکنی ٹیم کا اعلان کیا ہے جسمیں کمر کی تکلیف سے صحتیاب ملنگا کی واپسی ہوئی ہے۔ دو ٹوئنٹی ٹوئنٹی میچوں میں ملنگا اسی تکلیف کی وجہ سے نہیں کھیل سکے تھے۔ تھرنگا پر ڈوپ ٹیسٹ فیل ہونے کی وجہ سے پابندی تھی جو ختم ہو گئی ہے۔