fbpx

سنگا پور : عالمی منڈی میں خام تیل پندرہ سینٹس فی بیرل سستا ہو گیا

oilسنگا پور: عالمی منڈی میں آج خام تیل کی قیمت میں پندرہ سینٹس کی کمی دیکھی گئی۔ نیویارک مرکنٹائل ایکس چینج میں ستمبر کے لئے خام تیل کے فی بیرل سودے اٹھانوے ڈالر پچیس سینٹس میں کئے گئے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق تیل کی قیمت بلند سطح پر پہنچنے کے بعد اب مارکیٹ میں ٹیکنیکل کریکشن دیکھی جارہی ہے۔