عالمی دباو مسترد،شام میں جمہوریت پسندوں کیخلاف کارروائی جاری

bashar al assad
دمشق: شام کے صدر بشارالاسد نے عالمی دباو  مسترد کردیا ہے اور کئی شہروں میں جمہوریت کے حامیوں کے خلاف بھرپور کارروائی جاری ہے جبکہ بھارت، برازیل اور جنوبی افریقہ کے ایلچی تشدد بند کرانے کیلئے شام جارہے ہیں۔  غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق شام کے صدر بشارالاسد نے عالمی دبا کے باوجود ملک میں جمہوریت کیلئے جدوجہد کرنے والوں کے خلاف کارروائی جاری رکھنیکا فیصلہ کیاہے اور اس مقصد کیلئے علی حبیب کو ہٹاکر جنرل داد راجھا کو نیا وزیر دفاع مقرر کیاہے۔
ادھر سرکاری فوج نے شہر دیرہ میں جنازے کے دوران کارروائی کرکے مزید تین افراد کو ہلا کردیا۔ جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔ وہاں دارالحکومت دمشق کے علاقوں سمیت کئی شہروں میں مظاہرین کے خلاف جاری ہے۔ حما اور دیر از زور شہروں کا گھیرا جاری ہے۔
حزب اختلاف کا کہناہے کہ تازہ کارروائی میں مزید افراد ہلاک اور زخمی ہوئے۔ ادھر سعودی عرب کے بعد بحرین اور دیگر عرب ممالک نے بھی شام سے اپنے سفیروں کو واپس بلالیا ہے۔ اس کیعلاوہ بھارت، برازیل اور جنوبی افریقہ کے ایلچی آج شام پہچ رہے ہیں۔ یہ سفارتکار شام کے صدر سے مظاہرین کے خلاف کارروائی بند کرنے کی اپیل کرینگے۔